April 20, 2024

قرآن کریم > الـزلزلة >sorah 99 ayat 4

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

اس دن زمین اپنی ساری خبریں بتادے گی

آيت 4: يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا: «اس دن يه اپنى خبريں كهه سنائے گى۔»

        اس دن الله تعالى زمين كو بھى بولنے كى صلاحيت عطا فرمائے گا اور وه هر انسان كے بارے ميں ايك ايك خبر دے گى كه وه اس كى پشت پر بيٹھ كر كيا كيا حركتيں كرتا رها هے۔ يعنى جس طرح انسان كے هاتھ پاؤں اور دوسرے اعضاء اس دن اس كے خلاف گواهى ديں گے اسى طرح زمين كا متعلقه حصه اور ٹكڑا بھى اس كے خلاف بطور گواه كھڑا هوگا۔ سوره حم السجدة آيت 21 ميں ان گواهيوں كے حوالے سے بهت عبرت ناك مكالمات كا ذكر هے۔ جب انسانوں كى جلدوں سميت ان كے تمام اعضاء ان كے خلاف گواهياں دے رهے هوں گے تو وه جھنجھلا كر اپنى جلدوں سے كهيں گے: (لِمَ شَهِدتُّمْ عَلَيْنَا) كه تم كيوں همارے خلاف بول رهے هو؟ اس پر وه تركى به تركى جواب ديں گى: (أَنطَقَنَا اللَّهُ الَّذِي أَنطَقَ كُلَّ شَيْءٍ) كه آج هميں بھى اس الله نے بولنے كى صلاحيت عطا كردى هے جس نے باقى هر چيز كو بولنا سكھايا هے۔ بهر حال اس دن الله تعالى زمين كو بھى زبان عطا كرے گا اور وه انسانوں سے متعلق تمام احوال كى ايك ايك تفصيل بيان كرے گى۔

UP
X
<>