February 22, 2024

قرآن کریم > الـزلزلة >sorah 99 ayat 6

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ

اُس روز لوگ مختلف ٹولیوں میں واپس ہوں گے، تاکہ اُن کے اعمال اُنہیں دکھادیئے جائیں

آيت 6: يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا: «اس دن لوگ عليحده عليحده هوكر نكل پڑيں گے»

        اشتاتاً جمع هے شَتّ كى۔ يعنى منتشر و متفرق۔ نصب حاليت كى وجه سے هے۔ اسى معنى ميں يه لفظ سورة الليل كى اس آيت ميں بھى آيا هے: (إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّى) كه تم انسان بظاهر ايك جيسے نظر آتے هو ليكن تمهارى سعى وجهد كے رخ بالكل مختلف هيں۔

        لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ: «تاكه انهيں ان كے اعمال دكھا ديے جائيں۔»

        اس منظر كى ايك جھلك سورة الكهف كى اس آيت ميں بھى دكھائى گئى هے:

(وَوُضِعَ الْكِتَابُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَا وَيْلَتَنَا مَالِ هَذَا الْكِتَابِ لا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلا كَبِيرَةً إِلاَّ أَحْصَاهَا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا)

«اور ركھ ديا جائے گا اعمال نامه، چناں چه تم ديكھو گے مجرموں كو كه ڈر رهے هوں گے اس سےجو كچھ اس ميں هوگا اور كهيں گے: هائے همارى شامت! يه كيسا اعمال نامه هے؟ اس نے تو كسى چھوٹى چيز كو چھوڑا هے اور نه هى كسى بڑى كو، مگر اس كو محفوظ كر ركھا هے۔ اور وه پائيں گے جو عمل بھى انهوں نے كيا هوگا اسے موجود۔ اور آپ كا رب ظلم نهيں كرے گا كسى پر بھى۔»

        آج كے ماحول كو مد نظر ركھتے هوئے اس ايت كا مفهوم يوں سمجھا جاسكتا هے كه اس دن ايك بهت بڑا كمپيوٹر سرِ محشر نصب كرديا جائے گا جس ميں پورى نوع انسانى كے ايك ايك فرد كے اعمال سے متعلق تفصيلى ڈيٹا موجود هوگا۔ جوں هى كسى فرد كو حساب كے ليے پيش كيا جائے گا اس كى پورى زندگى كى آڈيو فلم فوراً سكرين پر چلنا شروع هوجائے گى۔

UP
X
<>