قرآن کریم > الحجر
الحجر
•
فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِيْنَ
چنانچہ تمہارے رَبّ کی قسم ! ہم ایک ایک کر کے ان سب سے پوچھیں گے
•
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ
لہٰذا جس بات کا تمہیں حکم دیا جارہا ہے، اُسے علی الاعلان لوگوں کو سنادو، اور جو لوگ (پھر بھی) شرک کریں ، اُن کی پروا مت کرو
•
إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ
یقین رکھو کہ ہم تمہاری طرف سے ان لوگوں سے نمٹنے کیلئے کافی ہیں جو (تمہارا) مذاق اُڑاتے ہیں
•
الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلهًا آخَرَ فَسَوْفَ يَعْمَلُونَ
جنہوں نے اﷲ کے ساتھ کوئی اور معبود گھڑ رکھا ہے۔ چنانچہ عنقریب انہیں سب پتہ چل جائے گا
•
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ
یقینا ہم جانتے ہیں کہ جو باتیں یہ بناتے ہیں ، اُن سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے
•
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ
تو (اس کا علاج یہ ہے کہ) تم اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کرتے رہو، اور سجدہ بجالانے والوں میں شامل رہو
•
وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ
اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو، یہاں تک کہ تم پر وہ چیز آجائے جس کا آنا یقینی ہے