قرآن کریم > الحجر
الحجر
•
وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلاَّ عِندَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلاَّ بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ
اور کوئی (ضرورت کی) چیز ایسی نہیں ہے جس کے ہمارے پاس خزانے موجود نہ ہوں ، مگر ہم اُس کو ایک معین مقدار میں اتارتے ہیں
•
وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاء مَاء فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ
اور وہ ہوائیں جو بادلوں کو پانی سے بھر دیتی ہیں ، ہم نے بھیجی ہیں ، پھر آسمان سے پانی ہم نے اُتارا ہے، پھر اُس سے تمہیں سیراب ہم نے کیا ہے، اور تمہارے بس میں یہ نہیں ہے کہ تم اُس کو ذخیرہ کر کے رکھ سکو
•
وَإنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ
ہم ہی زندگی دیتے ہیں ، اور ہم ہی موت دیتے ہیں ، اور ہم ہی سب کے وارث ہیں
•
وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ
تم میں سے جو آگے نکل گئے ہیں ، اُن کو بھی ہم جانتے ہیں ، ان سے بھی ہم واقف ہیں
•
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ
اور یقین رکھو کہ تمہارا پروردگار ہی ہے جو ان سب کو حشر میں اِکٹھا کرے گا، بیشک اُس کی حکمت بھی بڑی ہے، اُس کا علم بھی بڑا
•
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ
ہم نے انسان کو سڑے ہوئے گارے کی کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا
•
وَالْجَآنَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ
اور جنات کو اس سے پہلے ہم نے لُو کی آگ سے پیدا کیا تھا
•
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلاَئِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ
اور وہ وقت یا د کرو جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا تھا کہ : ’’ میں گارے کی ایک کھنکھناتی ہوئی مٹی سے ایک بشر کو پیدا کرنے والا ہوں
•
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُواْ لَهُ سَاجِدِينَ
لہٰذا جب میں اُس کو پوری طرح بنا لوں ، اور اُس میں اپنی روح پھونک دُوں تو تم سب اُس کے آگے سجدے میں گر جانا۔‘‘