قرآن کریم > النحل
النحل
•
يُنبِتُ لَكُم بِهِ الزَّرْعَ وَالزَّيْتُونَ وَالنَّخِيلَ وَالأَعْنَابَ وَمِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
اُسی سے اﷲ تمہارے لئے کھیتیاں ، زیتون، کھجور کے درخت، انگور اور ہر قسم کے پھل اُگاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان سب باتوں میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانی ہے جو سوچتے سمجھتے ہوں
•
وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالْنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالْنُّجُومُ مُسَخَّرَاتٌ بِأَمْرِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
اور اُس نے دن اور رات کو اور سورج اور چاند کو تمہاری خدمت پر لگا رکھا ہے، اور ستارے بھی اُس کے حکم سے کام پر لگے ہوئے ہیں ۔ یقینا ان باتوں میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیں
•
وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِي الأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَانُهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لِّقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ
اسی طرح وہ ساری رنگ برنگ کی چیزیں جو اُس نے تمہاری خاطر زمین میں پھیلا رکھی ہیں ، وہ بھی اُس کے حکم سے کام پر لگی ہوئی ہیں ۔ بیشک اِن سب میں اُن لوگوں کیلئے نشانی ہے جو سبق حاصل کریں
•
وَهُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُواْ مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُواْ مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبْتَغُواْ مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
اور وہی ہے جس نے سمندر کو کام پر لگایا، تاکہ تم اُس سے تازہ گوشت کھاؤ، اور اُس سے وہ زیورات نکالو جو تم پہنتے ہو۔ اور تم دیکھتے ہو کہ اُس میں کشتیاں پانی کو چیرتی ہوئی چلتی ہیں ، تاکہ تم اﷲ کا فضل تلاش کرو، اور تاکہ شکر گذار بنو
•
وَأَلْقَى فِي الأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَارًا وَسُبُلاً لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
اور اُس نے زمین میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دیئے ہیں تاکہ وہ تم کو لے کر ڈگمگائے نہیں ، اور دریا اور راستے بنائے ہیں ، تاکہ تم منزلِ مقصود تک پہنچ سکو
•
وَعَلامَاتٍ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ
اور (راستوں کی پہچان کیلئے) بہت سی علامتیں بنائی ہیں ۔ اور ستاروں سے بھی لوگ راستہ معلوم کرتے ہیں
•
أَفَمَن يَخْلُقُ كَمَن لاَّ يَخْلُقُ أَفَلا تَذَكَّرُونَ
اب بتاؤ کہ جو ذات (یہ ساری چیزیں ) پیدا کرتی ہے، کیا وہ اُن کے برابر ہو سکتی ہے جو کچھ پیدانہیں کر تے؟ کیا پھر بھی تم کوئی سبق نہیں لیتے؟
•
وَإِن تَعُدُّواْ نِعْمَةَ اللَّهِ لاَ تُحْصُوهَا إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
اور اگر تم اﷲ کی نعمتوں کو گننے لگو، تو اُنہیں شمار نہیں کر سکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے
•
وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ
اور اﷲ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو تم چھپ کر کرتے ہو، اور وہ بھی جو تم علی الاعلان کرتے ہو
•
وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لاَ يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ
اور اﷲ تعالیٰ کو چھوڑ کر یہ لوگ جن (دیوتاؤں ) کو پکارتے ہیں ، وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے، وہ تو خود ہی مخلوق ہیں