قرآن کریم > الحج
الحج
•
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُوْلِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ وَاَنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌ
یہ اس لئے کہ اﷲ (کی قدرت اتنی بڑی ہے کہ وہ) رات کو دن میں داخل کر دیتا اور دن کو رات میں داخل کر دیتا ہے، اور اس لئے کہ اﷲ ہر بات سنتا، ہر چیز دیکھتا ہے
•
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ هُوَ الْبَاطِلُ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ
یہ اس لئے کہ اﷲ ہی حق ہے، اور یہ لوگ اُسے چھوڑ کر جن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں ، وہ سب باطل ہیں ، اور اﷲ ہی وہ ہے جس کی شان بھی اُونچی ہے، رُتبہ بھی بڑا
•
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً ۡ فَتُصْبِحُ الْاَرْضُ مُخْضَرَّةً ۭ اِنَّ اللّٰهَ لَطِيْفٌ خَبِيْرٌ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے آسمان سے پانی اُتارا، جس سے زمین سرسبز ہوجاتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ اﷲ بڑا مہربان، ہر بات سے باخبر ہے
•
لَهُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۭ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ
کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان اور زمین کی تمام چیزیں اﷲ کے علم میں ہیں؟ یہ سب باتیں ایک کتاب میں محفوظ ہیں ۔ بیشک یہ سارے کام اﷲ کیلئے بہت آسان ہیں
•
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاء أَن تَقَعَ عَلَى الأَرْضِ إِلاَّ بِإِذْنِهِ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَّحِيمٌ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے زمین کی ساری چیزیں تمہارے کام میں لگا رکھی ہیں ، اور وہ کشتیاں بھی جو اُس کے حکم سے سمندر چلتی ہیں؟ اور اُس نے آسمان کو اس طرح تھام رکھا ہے کہ وہ اُس کی اجازت کے بغیر زمین پر نہیں گر سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ اﷲ لوگوں کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کرنے والا، بڑا مہربان ہے
•
وَهُوَ الَّذِيْٓ اَحْيَاكُمْ ۡ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ ۭ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ
اور وہی ہے جس نے تمہیں زندگی دی، پھر وہ تمہیں موت دے گا، پھر تمہیں زندہ کرے گا۔ واقعی انسان بڑا ناشکرا ہے
•
لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا هُمْ نَاسِكُوْهُ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْاَمْرِ وَادْعُ اِلٰى رَبِّكَ ۭ اِنَّكَ لَعَلٰى هُدًى مُّسْتَقِيْمٍ
ہم نے ہراُمت کے لوگوں کیلئے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کیا ہے، جس کے مطابق وہ عبادت کرتے ہیں ، لہٰذا (اے پیغمبر !) لوگوں کو تم سے اس معاملے میں جھگڑا نہیں کرنا چاہئے، اور تم اپنے پروردگار کی طرف دعوت دیتے رہو۔ تم یقینا سیدھے راستے پر ہو
•
وَاِنْ جٰدَلُوْكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
اور اگر وہ تم سے جھگڑیں تو کہہ دو کہ : ’’ جو کچھ تم کر رہے ہو، اﷲ اُسے خوب جانتا ہے
•
اَللّٰهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فِيْمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُوْنَ
اﷲ قیامت کے دن تمہارے درمیان اُن باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔‘‘
•
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ ۭ اِنَّ ذٰلِكَ فِيْ كِتٰبٍ ۭ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ يَسِيْرٌ
کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان اور زمین کی تمام چیزیں اﷲ کے علم میں ہیں؟ یہ سب باتیں ایک کتاب میں محفوظ ہیں ۔ بیشک یہ سارے کام اﷲ کیلئے بہت آسان ہیں