قرآن کریم > المؤمنون
المؤمنون
•
الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
جنہیں جنت الفردوس کی میراث ملے گی۔ یہ اُس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے
•
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰـلَـةٍ مِّنْ طِيْنٍ
اور ہم نے انسان کو مٹی کے ست سے پیدا کیا
•
ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ
پھر ہم نے اُسے ٹپکی ہوئی بوند کی شکل میں ایک محفوظ جگہ پر رکھا
•
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَـلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَـلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْــمًا ۤ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَ ۭفَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِيْنَ
پھر ہم نے اُس بوند کو جمے ہوئے خون کی شکل دے دی، پھر اُس جمے ہوئے خون کو ایک لوتھڑا بنادیا، پھر اُس لوتھڑے کو ہڈیوں میں تبدیل کر دیا، پھر ہڈیوں کو گوشت کا لباس پہنایا، پھر اُسے ایسی اُٹھان دی کہ وہ ایک دوسری ہی مخلوق بن کر کھڑاہوگیا۔ غرض بڑی شان ہے اﷲ کی جو سارے کاریگروں سے بڑھ کر کاریگر ہے !
•
ثُـمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ
پھر قیامت کے دن تمہیں یقینا دوبارہ زندہ کیا جائے گا
•
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِـقَ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِيْنَ
اور ہم نے تمہارے اُوپر سات تہہ بر تہہ راستے پیدا کئے ہیں ، اور ہم مخلوق سے غافل نہیں ہیں
•
وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاء مَاء بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّاهُ فِي الأَرْضِ وَإِنَّا عَلَى ذَهَابٍ بِهِ لَقَادِرُونَ
اور ہم نے آسمان سے ٹھیک اندازے کے مطابق پانی اُتارا، پھر اُسے زمین میں ٹھہرادیا، اور یقین رکھو، ہم اُسے غائب کر دینے پر بھی قادر ہیں
•
فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِ جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَاكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
پھر ہم نے اُس سے تمہار ے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کئے جن سے تمہیں بہت سے میوے حاصل ہوتے ہیں ، اور اُنہی میں سے تم کھاتے ہو
•
وَشَجَــرَةً تَخْــرُجُ مِنْ طُوْرِ سَيْنَاۗءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْاٰكِلِيْنَ
اور وہ درخت بھی پیدا کیا جو طورِ سینا سے نکلتا ہے، جو اپنے ساتھ تیل لے کر اور کھانے والوں کیلئے سالن لے کر اُگتا ہے