قرآن کریم > السجدة
السجدة
•
وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
اور اُس بڑے عذاب سے پہلے بھی ہم اُنہیں کم درجے کے عذاب کا مزہ بھی ضرور چکھائیں گے، شاید یہ باز آجائیں
•
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ
اور اُس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کو اپنے پروردگار کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی گئی، تو اُس نے اُن سے منہ موڑ لیا۔ ہم یقینا ایسے مجرموں سے بدلہ لے کر رہیں گے
•
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَلا تَكُن فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَائِهِ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی، لہٰذا (اے پیغمبر !) تم اس کے ملنے کے بارے میں کسی شک میں نہ رہو، اور ہم نے اُس کتاب کو بنوا ِسرائیل کیلئے ہدایت بنایا تھا
•
وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ
اور ہم نے ان میں سے کچھ لوگوں کو، جب اُنہوں نے صبر کیا، ایسے پیشوا بنادیا جو ہمارے حکم سے لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے، اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے
•
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ
یقینا تمہارا پروردگار ہی قیامت کے دن اُن کے درمیان اُن باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے
•
أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ أَفَلا يَسْمَعُونَ
اورکیا ان (کافروں ) کو اس بات سے کوئی ہدایت نہیں ملی کہ اُن سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کے گھروں میں یہ خود چلتے پھرتے ہیں؟ یقینا اس میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں ۔ تو کیا یہ لوگ سنتے نہیں ہیں؟
•
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاء إِلَى الأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنفُسُهُمْ أَفَلا يُبْصِرُونَ
اور کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو کھینچ کر خشک زمین کی طرف لے جاتے ہیں ، پھر اُس سے وہ کھیتی نکالتے ہیں جس سے اُن کے چوپائے بھی کھاتے ہیں ، اور وہ خود بھی۔ تو کیا اُنہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا؟
•
وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
اور وہ یہ کہتے ہیں کہ : ’’ اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ کب ہوگا؟‘‘
•
قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لا يَنفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلا هُمْ يُنظَرُونَ
کہہ دو کہ : ’’ جس دن فیصلہ ہوگا، اُس دن کافروں کو اُن کا ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا، اور نہ اُنہیں کوئی مہلت دی جائے گی۔‘‘
•
فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَانتَظِرْ إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ
لہٰذا (اے پیغمبر !) تم ان لوگوں کی پروا نہ کرو، اور انتظار کرو۔ یہ بھی انتظار کر رہے ہیں