قرآن کریم > الصّافّات
الصّافّات
•
هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ
(جی ہاں !) یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
•
احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ
(فرشتوں سے کہا جائے گا کہ :) ’’ گھیر لاؤ اُن سب کو جنہوں نے ظلم کیا تھا، اوراُن کے ساتھیوں کو بھی، اور اُن کو بھی جن کی یہ اﷲ کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے،
•
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءلُونَ
اور وہ ایک دوسرے کی طرف رُخ کر کے آپس میں سوال جواب کریں گے
•
قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ
(ماتحت لوگ اپنے بڑوں سے) کہیں گے کہ : ’’ تم تھے جو ہم پر بڑے زوروں سے چڑھ چڑھ کر آتے تھے۔‘‘
•
قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
وہ کہیں گے کہ : ’’ نہیں ، بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہیں تھے
•
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ
اور تم پر ہمارا کوئی زور نہیں تھا، اصل بات یہ ہے کہ تم خود سرکش لوگ تھے