قرآن کریم > الصّافّات
الصّافّات
•
وَعِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ
اور اُن کے پاس وہ بڑی بڑی آنکھوں والی خواتین ہوں گی جن کی نگاہیں (اپنے شوہروں پر) مرکوز ہوں گی
•
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
(اُن کا بے داغ وجود) ایسا لگے گا جیسے وہ (گردوغبار سے) چھپا کر رکھے ہوئے انڈے ہوں
•
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءلُونَ
پھر جنتی لوگ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں سوالات کریں گے