قرآن کریم > ص
ص
•
إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِن طِينٍ
یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں گارے سے ایک انسان پیدا کرنے والا ہوں
•
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ
چنانچہ جب میں اُسے پوری طرح بنادوں اور اُس میں اپنی رُوح پھونک دُوں تو تم اُس کے آگے سجدے میں گر جانا
•
إِلاَّ إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنْ الْكَافِرِينَ
البتہ اِبلیس نے نہ کیا، اُس نے تکبر سے کام لیا، اور کافروں میں شامل ہوگیا
•
قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ أَسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْعَالِينَ
اﷲ نے کہا : ’’ اِبلیس ! جس کو میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا، اُس کو سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے روکا ہے؟ کیا تو نے تکبر سے کام لیا ہے، یا تو کوئی بہت اونچی ہستیوں میں سے ہے؟‘‘
•
قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ
کہنے لگا : ’’ میں اس (آدم) سے بہتر ہوں ۔ تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے، اور اُس کو گارے سے پیدا کیا ہے۔‘‘
•
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ
اﷲ نے فرمایا کہ : ’’ اچھا تو نکل جا یہاں سے ! کیونکہ تو مردُود ہے
•
وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَى يَوْمِ الدِّينِ
اور یقین جان، قیامت کے دن تک تجھ پر میری پھٹکار رہے گی۔‘‘
•
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ
اُس نے کہا : ’’ میرے پروردگار ! پھر تو مجھے اُس دن تک کیلئے (جینے کی) مہلت دیدے جس دن لوگوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔‘‘
•
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ
اﷲ نے فرمایا : ’’ چل، تجھے اُن لوگوں میں شامل کر لیا گیا ہے جنہیں مہلت دی جائے گی