قرآن کریم > الشورى
الشورى
•
وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الأَرْضِ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلا نَصِيرٍ
اور تمہاری مجال نہیں ہے کہ زمین میں (اﷲ کو) عاجز کر سکو، اور اﷲ کے سوا تمہارا نہ کوئی رکھوالا ہے، نہ مددگار
•
وَمِنْ آيَاتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالأَعْلامِ
اور اُس کی نشانیوں میں سے ہیں سمندر میں یہ پہاڑوں جیسے جہاز !
•
إِن يَشَأْ يُسْكِنِ الرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلَى ظَهْرِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ
اگر وہ چاہے تو ہوا کو ٹھہرادے، جس سے یہ سمندر کی پشت پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں ۔ یقینا اس میں ہر اُس شخص کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو صبر کا بھی خوگر ہو، شکر کا بھی۔
•
أَوْ يُوبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوا وَيَعْفُ عَن كَثِيرٍ
یا (اگر اﷲ چاہے) تو ان جہازوں کو لوگوں کے بعض اعمال کی وجہ سے تباہ ہی کر دے، اور بہت سوں سے در گذر کر جائے
•
وَيَعْلَمَ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِنَا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ
اور جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑے ڈالتے ہیں ، اُنہیں پتہ چل جائے کہ اُن کیلئے کوئی بچاؤ کی جگہ نہیں ہے
•
فَمَا أُوتِيتُم مِّن شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَى لِلَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
غرض تمہیں جو کوئی چیز دی گئی ہے، وہ دُنیوی زندگی کی پونجی ہے، اور جو کچھ اﷲ کے پاس ہے، وہ اُن لوگوں کیلئے کہیں بہتر اور پائیدار ہے جو ایمان لائے ہیں ، اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں
•
وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ
اور جو بڑے بڑے گناہوں سے پرہیز کرتے ہیں ، اور جب اُن کو غصہ آتا ہے تو وہ درگذر سے کام لیتے ہیں
•
وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلاةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
اور جنہوں نے اپنے پروردگار کی بات مانی ہے، اور نماز قائم کی ہے، اور اُن کے معاملات آپس کے مشورے سے طے ہوتے ہیں ، اور ہم نے اُنہیں جو رزق دیا ہے، اُس میں سے وہ (نیکی کے کاموں میں ) خرچ کرتے ہیں
•
وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنتَصِرُونَ
اور جب اُن پر کوئی زیادتی ہوتی ہے تو وہ اپنا دفاع کرتے ہیں
•
وَجَزَاء سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ
اور کسی بُرائی کا بدلہ اُسی جیسی بُرائی ہے۔ پھر بھی جو کوئی معاف کردے، اور اِصلاح سے کام لے تو اُس کا ثواب اﷲ نے ذمے لیا ہے۔ یقینا وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا