قرآن کریم > الدخان
الدخان
•
وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ
اور میں اس بات سے اپنے پروردگار اور تمہارے پروردگار کی پنا ہ لیتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کرو
•
وَإِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ۔‘‘
•
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَؤُلاء قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ
پھر انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ یہ مجرم لوگ ہیں
•
فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلاً إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
(اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ :) ’’ اچھا تم میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہو جاؤ۔ تمہارا پیچھا ضرور کیا جائے گا
•
وَاتْرُكْ الْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ
اور تم سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دینا، یقینا یہ لشکر ڈبویا جائے گا۔‘‘
•
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاء وَالأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنظَرِين
پھر نہ اُن پر آسمان رویا نہ زمین، اور نہ اُن کو کچھ مہلت دی گئی
•
كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ
اُن کا انجام اسی طرح ہوا، اور ہم نے ان سب چیزوں کا وارث ایک دوسری قوم کو بنادیا
•
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ
اور بنی اسرائیل کو ہم نے ذلت کے عذاب سے نجات دے دی