قرآن کریم > محمّـد
محمّـد
•
طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَّعْرُوفٌ فَإِذَا عَزَمَ الأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ
یہ فرماں برداری کا اظہار اور اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں ، لیکن جب (جہاد کا) حکم پکا ہو جائے، اُس وقت اگر یہ اﷲ کے ساتھ سچے نکلیں تو ان کے حق میں اچھا ہو
•
فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ
پھر اگر تم نے (جہاد سے) منہ موڑا تو تم سے کیا توقع رکھی جائے؟ یہی کہ تم زمین میں فساد مچاؤ، اور اپنے خونی رشتے کاٹ ڈالو !
•
أُوْلَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ
یہ وہ لوگ ہیں جن کو اﷲ نے اپنی رحمت سے دُور کردیا ہے، چنانچہ اُنہیں بہرا بنا دیا ہے، اور ان کی آنکھیں اندھی کر دی ہیں
•
أَفَلا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا
بھلا کیا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے، یادلوں پر وہ تالے پڑے ہوئے ہیں جو دلوں پر پڑا کرتے ہیں؟
•
إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى الشَّيْطَانُ سَوَّلَ لَهُمْ وَأَمْلَى لَهُمْ
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ حق بات سے پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ہیں ، باوجودیکہ ہدایت اُن کے سامنے خوب واضح ہو چکی تھی، اُنہیں شیطان نے پٹی پڑھائی ہے، اور اُنہیں دُور دراز کی اُمیدیں دِلائی ہیں
•
ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنُطِيعُكُمْ فِي بَعْضِ الأَمْرِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ
یہ سب اس لئے ہوا کہ جو لوگ اﷲ کی نازل کی ہوئی باتوں کو پسند کرتے ہیں ، ان (منافقوں ) نے اُن سے یہ کہا ہے کہ : ’’ بعض معاملات میں ہم تمہاری بات مانیں گے۔‘‘ اور ا ﷲ ان کی خفیہ باتوں کوخوب جانتا ہے
•
فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمْ الْمَلائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ
پھر اس وقت ان کا کیا حال بنے گا جب فرشتے ان کی رُوح اس طرح قبض کریں گے کہ ان کے چہروں پر اور پیٹھوں پر مارتے جاتے ہوں گے؟
•
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ
جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) روگ ہے، کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کے چھپے ہوئے کینوں کو اﷲ کبھی ظاہر نہیں کرے گا؟
•
وَلَوْ نَشَاء لأَرَيْنَاكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُم بِسِيمَاهُمْ وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَالَكُمْ
اور (مسلمانو !) اگر ہم چاہیں تو تمہیں یہ لوگ اس طرح دکھادیں کہ تم اُن کی علامت سے اُنہیں پہچان جاؤ، اور (اب بھی) تم اُنہیں بات کرنے کے ڈھب سے ضرور پہچان ہی جاؤ گے، اور اﷲ تم سب کے اعمال کو خوب جانتا ہے