قرآن کریم > الذاريات
الذاريات
•
ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ ۭ ھٰذَا الَّذِيْ كُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُوْنَ
کہ چکھو مزہ اپنی شرارت کا ! یہی ہے وہ چیز جس کے بارے میں تم یہ مطالبے کرتے تھے کہ وہ جلدی آجائے !
•
آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُحْسِنِينَ
کہ اُن کا پروردگار اُنہیں جو کچھ دے گا، اُسے وصول کر رہے ہوں گے۔ وہ لوگ اس سے پہلے ہی نیک عمل کرنے والے تھے
•
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
اور اُن کے مال و دولت میں سائلوں اور محروم لوگوں کا (باقاعدہ) حق ہوتا تھا
•
وَفِي الأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ
اور اُن کیلئے جو یقین کرنے والے ہوں ، زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں