قرآن کریم > الذاريات
الذاريات
•
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ
اِبراہیم نے کہا : ’’ اﷲ کے بھیجے ہوئے فرشتو ! تم کس مہم پر ہو؟‘‘
•
قَالُوْٓا اِنَّآ اُرْسِلْنَآ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْـرِمِيْنَ
انہوں نے کہا : ’’ ہمیں کچھ مجرم لوگوں کے پاس بھیجا گیا ہے
•
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِيْنَ
جن پر حد سے گذرے ہوئے لوگوں کیلئے تمہارے پروردگار کے پاس سے خاص نشان بھی لگا ہوگا۔‘‘
•
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ
پھر ہوا یہ کہ اُس بستی میں جو کوئی مومن تھا، اُس کو ہم نے وہاں سے نکال لیا
•
فَمَا وَجَدْنَا فِيْهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِيْنَ
اور اُس میں ایک گھر کے سوا ہم نے کسی اور گھر کو مومن نہیں پایا
•
وَتَرَكْنَا فِيْهَآ اٰيَةً لِّلَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ
اور ہم نے اُس بستی میں اُن لوگوں کیلئے (عبرت کی) ایک نشانی چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہوں
•
وَفِيْ مُوْسٰٓى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ
اور موسیٰ (کے واقعے) میں بھی (ہم نے ایسی ہی نشانی چھوڑ دی تھی) جب ہم نے اُنہیں ایک کھلی ہوئی دلیل کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا تھا
•
فَتَوَلَّى بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
تو فرعون نے اپنی قوتِ بازو کے بل پر منہ موڑا، اور کہا کہ : ’’ یہ جادوگر ہے، یا دیوانہ ہے۔‘‘
•
فَاَخَذْنٰهُ وَجُنُوْدَهُ فَنَبَذْنٰهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيْمٌ
چنانچہ ہم نے اُسے اور اُس کے لشکر کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا، اور وہ تھا ہی ملامت کے لائق !