قرآن کریم > الـنجـم
الـنحـم
•
وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۙ لِيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اَسَاۗءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰى
اور آسمانوں میں جو کچھ ہے، وہ بھی اور زمین میں جو کچھ ہے، وہ بھی اﷲ ہی کا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ جنہوں نے بُرے کام کئے ہیں ، وہ اُن کو اور اُن کے عمل کا بھی بدلہ دے گا، اور جنہوں نے نیک کام کئے ہیں ، اُن کو بہترین بدلہ عطا کرے گا
•
الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلاَّ اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ الأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ فَلا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى
اُن لوگوں کو جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں ، البتہ کبھی کبھار پھسل جانے کی بات اور ہے۔ یقین رکھو تمہارا پروردگار بہت وسیع مغفرت والا ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے جس اُس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا، اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے، لہٰذا تم اپنے آپ کو پاکیزہ نہ ٹھہراؤ۔ وہ خوب جانتا ہے کہ کون متقی ہے
•
اَمْ لَمْ يُنَبَّاْ بِمَا فِيْ صُحُفِ مُوْسٰى
کیا اُسے اُن باتوں کی خبر نہیں ملی جو موسیٰ کے صحیفوں میں درج ہے
•
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى
یعنی یہ کہ کوئی بوجھ اُٹھانے والا کسی دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتا
•
وَاَنْ لَّيْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى
اور یہ کہ انسان کو خود اپنی کوشش کے سوا کسی او ر چیز کا (بدلہ لینے کا) حق نہیں پہنچتا