قرآن کریم > الـنجـم
•
ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَى
پھر اُس کا بدلہ اُسے پورا پورا دیا جائے گا
وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰى
اور یہ کہ آخر کار (سب کو) تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے
وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَى
اور یہ کہ وہی ہے جو ہنساتا اور رُلاتا ہے
وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
اور یہ کہ وہی ہے جو موت بھی دیتا ہے، اور زندگی بھی
وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى
اور یہ کہ اُسی نے نر اور مادہ کے دو جوڑے پیدا کئے ہیں
مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى
(وہ بھی صرف) ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے
وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى
اور یہ کہ دوسری زندگی دینے کا بھی اُسی نے ذمہ لیا ہے
وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَى وَأَقْنَى
اور یہ کہ وہی ہے جو مال دار بناتااور دولت کو محفوظ کراتا ہے
وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَى
اور یہ کہ وہی ہے جو شعریٰ ستارے کا پروردگار ہے
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَى
اور یہ کہ وہی ہے جس نے پچھلے زمانے کی قومِ عاد کو ہلاک کیا