قرآن کریم > الـتغابن
الـتغابن
•
مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ ۭ وَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ يَهْدِ قَلْبَهٗ ۭ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
کوئی مصیبت اﷲ کے حکم کے بغیر نہیں آتی، اور جو کوئی اﷲ پر اِیمان لاتا ہے، وہ اُس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے، اور اﷲ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے
•
وَاَطِيْعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ ۚ فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰي رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ
اور تم اﷲ کی فرماں برداری کرو، اور رسول کی فرماں برداری کرو۔ پھر اگر تم نے منہ موڑا تو ہمارے رسول کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دے
•
اَللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۭ وَعَلَي اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ
اﷲ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور مومنوں کو اﷲ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے
•
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَاَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْ ۚ وَاِنْ تَعْفُوْا وَتَصْفَحُوْا وَتَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
اے ایمان والو ! تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے کچھ تمہارے دُشمن ہیں ، اس لئے اُن سے ہوشیار رہو۔ اور اگر تم معاف کردو، اور درگذر کرو، اور بخش دو تو اﷲ بہت بخشنے والا، بہت مہربان ہے
•
اِنَّمَآ اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۭوَاللّٰهُ عِنْدَهٗٓ اَجْرٌ عَظِيْمٌ
تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو تمہارے لئے ایک آزمائش ہیں ، اور وہ اﷲ ہی ہے جس کے پاس بڑا اَجر ہے
•
فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوْا وَاَطِيْعُوْا وَاَنْفِقُوْا خَيْرًا لِّاَنْفُسِكُمْ ۭ وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰۗئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
لہٰذا جہاں تک تم سے ہو سکے اﷲ سے ڈرتے رہو، اور سنو اور مانو، اور (اﷲ کے حکم کے مطابق) خرچ کرو، یہ تمہارے ہی لئے بہتر ہے۔ اور جو لوگ اپنے دل کی لالچ سے محفوظ ہوجائیں ، وہی فلاح پانے والے ہیں
•
اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا يُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۭ وَاللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِيْمٌ
اگر تم اﷲ کو اچھی طرح قرض دو گے تو اﷲ اُس کو کئی گنا بڑھادے گا، اور تمہارے گناہ بخش دے گا، اور اﷲ بڑا قدردان، بہت بُردبار ہے
•
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
وہ ہر بھید کا اور ہر کھلی ہوئی چیز کا جاننے والا ہے، بڑے اِقتدار کا، بڑی حکمت کا مالک !