قرآن کریم > الـقـلـم
الـقـلـم
•
قَالُوا يَاوَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ
(پھر) سب نے (متفق ہو کر) کہا کہ : ’’ افسوس ہے ہم سب پر ! یقیناہم سب نے سرکشی اِختیار کر لی تھی
•
عَسَى رَبُّنَا أَنْ يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِنْهَا إِنَّا إِلَى رَبِّنَا رَاغِبُونَ
کیا بعید ہے کہ اﷲ ہمیں اس باغ کے بدلے اُس سے اچھا عطا فرمادے۔ بیشک ہم اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔‘‘
•
كَذَلِكَ الْعَذَابُ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
عذاب ایسا ہی ہوتا ہے، اور آخرت کا عذاب یقینا سب سے بڑا ہے۔ کاش یہ لوگ جانتے !
•
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ
البتہ متقیوں کیلئے اُن کے پروردگار کے پاس نعمتوں بھرے باغات ہیں
•
أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ
یا تم نے ہم سے قیامت تک باقی رہنے والی قسمیں لے رکھی ہیں کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم طے کروگے؟
•
سَلْهُمْ أَيُّهُمْ بِذَلِكَ زَعِيمٌ
(اے پیغمبر !) ان سے پوچھو کہ : ’’ ان میں سے کون ہے جس نے اس بات کی ضمانت لے رکھی ہو؟‘‘