قرآن کریم > الجن
الجن
•
وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَلِكَ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا
اور یہ کہ : ’’ ہم میں کچھ نیک ہیں ، اور کچھ ایسے نہیں ہیں ، اور ہم مختلف طریقوں پر چلے آرہے ہیں ۔‘‘
•
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَنْ لَنْ نُعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَنْ نُعْجِزَهُ هَرَبًا
اور یہ کہ : ’’ ہم یہ سمجھ چکے ہیں کہ نہ ہم زمین میں اﷲ کو عاجز کر سکتے ہیں ، اور نہ (کہیں اور) بھاگ کر اُسے بے بس کر سکتے ہیں۔‘‘
•
وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَى آمَنَّا بِهِ فَمَنْ يُؤْمِنْ بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا
اور یہ کہ : ’’ جب ہم نے ہدا یت کی بات سن لی تو ہم اس پر اِیمان لے آئے۔ چنانچہ جو کوئی اپنے پروردگار پر اِیمان لے آئے تو اُس کو نہ کسی گھاٹے کا اندیشہ ہوگا، اور نہ کسی زیادتی کا۔‘‘
•
وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا
اور یہ کہ : ’’ ہم میں سے کچھ تو مسلمان ہوگئے ہیں ، اور ہم میں سے (اب بھی) کچھ ظالم ہیں ۔ چنانچہ جو اِسلام لاچکے ہیں ، انہوں نے ہدایت کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے
•
وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا
اور رہے وہ لوگ جو ظالم ہیں تو وہ جہنم کا ایندھن ہیں ۔‘‘
•
وَأَلَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُمْ مَاءً غَدَقًا
اور (اے پیغمبر ! اہلِ مکہ سے کہو کہ مجھ پر) یہ (وحی بھی آئی ہے) کہ : ’’ اگر یہ لوگ راستے پر آکر سیدھے ہو جائیں تو ہم انہیں وافر مقدار میں پانی سے سیراب کریں
•
لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَمَنْ يُعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا
تاکہ اس کے ذریعے اُن کو آزمائیں ۔ اور جو کوئی اپنے پروردگار کی یاد سے منہ موڑے گا، اﷲ اُسے چڑھتے ہوئے عذاب میں پِرودے گا۔‘‘
•
وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
اور یہ کہ : ’’ سجدے تو تمام تر اﷲ ہی کا حق ہیں ، اس لئے اﷲ کے ساتھ کسی اور کی عبادت مت کرو۔‘‘
•
وَأَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا
اور یہ کہ : ’’ جب اﷲ کا بندہ اُس کی عبادت کرنے کیلئے کھڑا ہوا تو ایسا معلوم ہوا جیسے یہ لوگ اُس پر ٹوٹے پڑ رہے ہیں ۔‘‘
•
قُلْ إِنَّمَا أَدْعُو رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِهِ أَحَدًا
کہہ دو کہ : ’’ میں تو صرف اپنے پروردگار کی عبادت کرتا ہوں ، اور اُس کے ساتھ کوئی شریک نہیں مانتا۔‘‘