قرآن کریم > الـقـيامـة
•
وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ
اور آخرت کو نظرانداز کئے ہوئے ہو
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ
اُس دن بہت سے چہرے شاداب ہوں گے
إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
اپنے پروردگار کی طرف دیکھ رہے ہوں گے
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ
اور بہت سے چہرے اُس دن بگڑے ہوئے ہوں گے
تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ وہ معاملہ ہوگا جو کمر توڑ دینے والا ہے
كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ
خبردار ! جب جان ہنسلیوں تک پہنچ جائے گی
وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ
اور (تیمار داروں کی طرف سے) کہا جائے گا کہ : ’’ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا؟‘‘
وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ
اور اِنسان سمجھ جائے گا کہ جدائی کا وقت آگیا
وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی
إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ
تو اُس دن تمہارے پروردگار ہی کی طرف روانگی ہوگی