قرآن کریم > الإنسان
الإنسان
•
وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا
اور (حقیقت تو یہ ہے کہ) جب تم وہ جگہ دیکھو گے تو تمہیں نعمتوں کا ایک جہان اور ایک بڑی سلطنت نظرآئے گی
•
عَالِيَهُمْ ثِيَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ وَسَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا
اُن کے اُوپر باریک ریشم کا سبز لباس اور دبیز ریشم کے کپڑے ہوں گے، اور اُنہیں چاندی کے کنگنوں سے آراستہ کیا جائے گا، اور اُن کا پروردگار اُنہیں نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا
•
إِنَّ هَذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُمْ مَشْكُورًا
(اور فرمائے گا کہ :) ’’ یہ ہے تمہارا اِنعام ! اور تم نے (دُنیا میں ) جو محنت کی تھی، اُس کی پوری قدر دانی کی گئی ہے۔‘‘
•
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنْزِيلًا
(اے پیغمبر !) ہم نے ہی تم پر قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے
•
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ آثِمًا أَوْ كَفُورًا
لہٰذا تم اپنے پروردگار کے حکم پر ثابت قدم رہو، اور ان لوگوں میں سے کسی نافرمان یا کافر کی بات نہ مانو
•
وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا
اور کچھ رات کو بھی اُس کے آگے سجدے کیا کرو، اور رات کے لمبے وقت میں اُس کی تسبیح کرو
•
إِنَّ هَؤُلَاءِ يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا
یہ لوگ تو (دُنیا کی) فوری چیز وں سے محبت کرتے ہیں ، اور اپنے آگے جو بھاری دن آنے والا ہے، اُسے نظر انداز کئے ہوئے ہیں
•
نَحْنُ خَلَقْنَاهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا
ہم نے ہی انہیں پیدا کیا ہے، اور اُن کے جوڑ بند مضبوط کئے ہیں ۔ اور ہم جب چاہیں ان کے بدلے ان جیسے دوسرے پیدا کردیں
•
إِنَّ هَذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا
حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک نصیحت کی بات ہے، اب جو چاہے، اپنے پروردگار کی طر ف جانے والا راستہ اختیار کر لے