قرآن کریم > عبس
•
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ
پھر اُسے موت دی، اور قبر میں پہنچا دیا
ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنْشَرَهُ
پھر جب چاہے گا، اُسے دوبارہ اُٹھا کر کھڑا کردے گا
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ
ہر گز نہیں ! جس بات کا اﷲ نے اُسے حکم دیا تھا، ابھی تک اُس نے وہ پوری نہیں کی
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَى طَعَامِهِ
پھر ذرا اِنسان اپنے کھانے ہی کو دیکھ لے !
أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا
کہ ہم نے اُوپر سے خوب پانی برسایا
ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا
پھر ہم نے زمین کو عجیب طرح پھاڑا
فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
پھر ہم نے اُس میں غلے اُگائے
وَعِنَبًا وَقَضْبًا
اور اَنگور اور ترکاریاں
وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا
اور زیتون اور کھجور
وَحَدَائِقَ غُلْبًا
اور گھنے گھنے باغات