قرآن کریم > التكوير
•
وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ
اور جب آسمان کا چھلکا اُتار دیا جائے گا
وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ
اور جب دوزخ بھڑکائی جائے گی
وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ
اور جب جنت قریب کر دی جائے گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا أَحْضَرَتْ
تو اُس وقت ہر شخص کو اپنا سارا کیا دَھرا معلوم ہو جائے گا
فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ
اب میں قسم کھاتا ہوں اُن ستاروں کی جو پیچھے کی طرف چلنے لگتے ہیں
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ
جو چلتے چلتے دبک جاتے ہیں
وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ
اور قسم کھاتا ہوں رات کی جب وہ رُخصت ہو
وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ
اور صبح کی جب وہ سانس لے
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
کہ یہ (قرآن) یقینی طور پر ایک معزَّز فرشتے کا لایا ہوا کام ہے
ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
جو قوّت والا ہے، جس کا عرش والے کے پاس بڑا رُتبہ ہے