قرآن کریم > المطـفـفين
المطـفـفين
•
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
اور اُس دن کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے گذرا ہوا گنہگار ہو
•
إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
اُسے جب ہماری آیتیں پڑھ کر سُنائی جاتی ہوں تو وہ کہتا ہو کہ : ’’ یہ تو پچھلے لوگوں کے افسانے میں ۔‘‘
•
كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
ہر گز نہیں ! بلکہ جو عمل یہ کرتے رہے ہیں ، اُس نے اِن کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے
•
كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ
ہر گز نہیں ! حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اُس دن اپنے پروردگار کے دیدار سے محروم ہوں گے
•
ثُمَّ يُقَالُ هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ
پھر کہا جائے گا کہ : ’’ یہ ہے وہ چیز جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے !‘‘
•
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ
اور تمہیں کیا معلوم کہ علّیّین (میں رکھا ہوا اعمال نامہ) کیا چیز ہے؟