قرآن کریم > الأعـلى
•
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى
اور اُس سے دُور وہ رہے گا جو بڑا بدبخت ہوگا
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَى
جو سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى
پھر اُس آگ میں نہ مرے گا، اور نہ جئے گا
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى
فلاح اُس نے پائی ہے جس نے پاکیزگی اختیار کی
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى
اور اپنے پروردگار کا نام لیا، اور نماز پڑھی
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
لیکن تم لوگ دُنیوی زندگی کو مقدم رکھتے ہو
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَى
حالانکہ آخرت کہیں زیادہ بہتر اور کہیں زیادہ پائیدار ہے
إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى
یہ بات یقینا پچھلے (آسمانی) صحیفوں میں بھی درج ہے
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى
اِبراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں