قرآن کریم > الفجر
الفجر
•
فَأَمَّا الْإِنْسَانُ إِذَا مَا ابْتَلَاهُ رَبُّهُ فَأَكْرَمَهُ وَنَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ
لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اُس کا پروردگار اُسے آزماتا ہے، اور اِنعام واِکرام سے نوازتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ : ’’ میرے پروردگار نے میری عزت کی ہے۔‘‘
•
وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ
اور دوسری طرف جب اُسے آزماتا ہے، اور اُس کے رزق میں تنگی کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ : ’’ میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے۔‘‘
•
كَلَّا بَلْ لَا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ
ہر گز ایسا نہیں چاہئے۔ صرف یہی نہیں ، بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے
•
وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ
اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے