May 20, 2024

فہرست مضامین > عقائد > ابواب الرسالت > خلافِ معمول جو فعلِ الهى انبياء عليهم السلام كے هاتھ پر ظاهر هو اسے معجزه كهتے هيں.

خلافِ معمول جو فعلِ الهى انبياء عليهم السلام كے هاتھ پر ظاهر هو اسے معجزه كهتے هيں.

پارہ
سورۃ
آیت
X
7
6 الأنعام
109

وَأَقْسَمُواْ بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِن جَاءتْهُمْ آيَةٌ لَّيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ إِنَّمَا الآيَاتُ عِندَ اللَّهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءتْ لاَ يُؤْمِنُونَ 

تشریح

اور ان لوگوں نے بڑی زوردار قسمیں کھائی ہیں کہ اگر اِن کے پاس واقعی کوئی نشانی (یعنی ان کا مطلوب معجزہ) آگیا تو یہ یقینا ضرور ایمان لے آئیں گے۔ (اِن سے) کہو کہ : ’’ ساری نشانیاں اﷲ کے قبضے میں ہیں ۔ ‘‘ اور (مسلمانو !) تمہیں کیا پتہ کہ اگر وہ (معجزے) آبھی گئے، تب بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے

13
13 الرعد
38

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّهِ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ

تشریح

حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے ہیں ، اور انہیں بیوی بھی عطا فرمائے ہیں ، اور کسی رسول کو یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ کوئی ایک آیت بھی اﷲ کے حکم کے بغیر لاسکے۔ ہر زمانے کیلئے الگ کتاب دی گئی ہے

UP
X
<>