May 8, 2024

فہرست مضامین > عقائد > ابواب الرسالت > پيغمبروں كو انسانى جامه ميں خدا سمجھنا كفر هے

پيغمبروں كو انسانى جامه ميں خدا سمجھنا كفر هے

پارہ
سورۃ
آیت
X
6
5 المائدة
72-74

لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُواْ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ وَقَالَ الْمَسِيحُ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اعْبُدُواْ اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ 

تشریح

وہ لوگ یقینا کافر ہوچکے ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ ’’ اﷲ مسیح ابنِ مریم ہی ہے ‘‘ حالانکہ مسیح نے تو یہ کہا تھا کہ ’’ اے بنی اسرائیل ! اﷲ کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار۔ یقین جانو کہ جو شخص اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے، اﷲ نے اس کیلئے جنت حرام کر دی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے، اور جو لوگ (یہ) ظلم کرتے ہیں ، ان کو کسی قسم کے یارومددگار میسر نہیں آئیں گے۔‘‘

لَّقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُواْ إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلاَثَةٍ وَمَا مِنْ إِلَهٍ إِلاَّ إِلَهٌ وَاحِدٌ وَإِن لَّمْ يَنتَهُواْ عَمَّا يَقُولُونَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ 

تشریح

وہ لوگ (بھی) یقینا کافر ہو چکے ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ : ’’ اﷲ تین میں کا تیسرا ہے ‘‘ حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔ اور اگر یہ لوگ اپنی اس بات سے باز نہ آئے تو ان میں سے جن لوگوں نے (ایسے) کفر کا ارتکاب کیا ہے، ان کو دردناک عذاب پکڑ کر رہے گا

أَفَلاَ يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 

تشریح

کیا پھر بھی یہ لوگ معافی کیلئے اﷲ کی طر ف رُجوع نہیں کریں گے، اور اس سے مغفرت نہیں مانگیں گے ؟ حالانکہ اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے !

UP
X
<>