April 25, 2024

فہرست مضامین > حدود و تعزيرات >زانى كى سزا، اور تهمت لگانے والے اور ثبوت بهم نه پهنچانے والے كى تعزير

زانى كى سزا، اور تهمت لگانے والے اور ثبوت بهم نه پهنچانے والے كى تعزير

پارہ
سورۃ
آیت
X
4
4 النساء
15-16

وَاللاَّتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِن نِّسَآئِكُمْ فَاسْتَشْهِدُواْ عَلَيْهِنَّ أَرْبَعةً مِّنكُمْ فَإِن شَهِدُواْ فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّىَ يَتَوَفَّاهُنَّ الْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلاً

تشریح

تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کا ارتکاب کریں ، ان پر اپنے میں سے چار گواہ بنا لو۔ چنانچہ اگروہ (ان کی بدکاری کی) گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں روک کر رکھو یہاں تک کہ انہیں موت اٹھا کر لے جائے، یا اﷲ ان کیلئے کوئی اور راستہ پیدا کر دے

وَاللَّذَانِ يَأْتِيَانِهَا مِنكُمْ فَآذُوهُمَا فَإِن تَابَا وَأَصْلَحَا فَأَعْرِضُواْ عَنْهُمَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِيمًا 

تشریح

اور تم میں سے جو دومرد بدکاری کا ارتکاب کریں ، ان کو اذیت دو۔ پھر اگر وہ توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلیں تو ان سے درگذر کرو۔ بیشک اﷲ بہت توبہ قبول کرنے والا، بڑا مہربان ہے

18
24 النور
2-4

اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِيْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ ۠ وَّلَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِيْ دِيْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۚ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَاۗىِٕفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ

تشریح

زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والے مرددونوں کو سو سو کوڑے لگاؤ، اور اگر تم اﷲ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو، تو اﷲ کے دین کے معاملے میں اُن پر ترس کھانے کا کوئی جذبہ تم پر غالب نہ آئے۔ اور یہ بھی چاہئے کہ مؤمنوں کا ایک مجمع اُن کی سزا کو کھلی آنکھوں دیکھے

الزَّانِي لا يَنكِحُ إلاَّ زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَالزَّانِيَةُ لا يَنكِحُهَا إِلاَّ زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ وَحُرِّمَ ذَلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ 

تشریح

زانی مرد نکاح کرتا ہے تو زنا کار یا مشرک عورت ہی سے نکاح کرتا ہے، اور زنا کار عورت سے نکاح کرتا ہے تو وہی مرد جو خود زانی ہو، یا مشرک ہو، اور یہ بات مؤمنوں کیلئے حرام کر دی گئی ہے

وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ يَاْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَاۗءَ فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمٰنِيْنَ جَلْدَةً وَّلَا تَــقْبَلُوْا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا ۚ وَاُولٰۗئِـكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ

تشریح

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں ، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں ، تو اُن کو اَسّی کوڑے لگاؤ، اور اُن کی گواہی کبھی قبول نہ کرو، اور وہ خود فاسق ہیں

UP
X
<>