May 2, 2024

فہرست مضامین > حقوق العباد >مسلمانوں ميں سے پرييزگار اور متقى هى الله اور رسول كے هاں معزز ومقرب هيں

مسلمانوں ميں سے پرييزگار اور متقى هى الله اور رسول كے هاں معزز ومقرب هيں

پارہ
سورۃ
آیت
X
1
2 البقرة
62

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

تشریح

حق تو یہ ہے کہ جو لوگ بھی خواہ وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا نصرانی یا صابی، اﷲ اور آخرت کے دن پر ایمان لے آئیں گے اور نیک عمل کریں گے وہ اﷲ کے پاس اپنے اجر کے مستحق ہوں گے اور ان کو نہ کوئی خوف ہو گا نہ وہ کسی غم میں مبتلا ہوں گے

7
6 الأنعام
52-53

 وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِم مِّن شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ 

تشریح

اور اُن لوگوں کو اپنی مجلس سے نہ نکالنا جو صبح و شام اپنے پروردگار کو اس کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پکارتے رہتے ہیں ۔ اِن کے حساب میں جو اعمال ہیں اُن میں سے کسی کی ذمہ داری تم پر نہیں ہے، اور تمہارے حساب میں جو اعمال ہیں اُن میں سے کسی کی ذمہ داری اُن پر نہیں ہے جس کی وجہ سے تم انہیں نکال باہر کرو، اور ظالموں میں شامل ہوجاؤ

وَكَذَلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لِّيَقُولواْ أَهَؤُلاء مَنَّ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّن بَيْنِنَا أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاكِرِينَ 

تشریح

اسی طرح ہم نے کچھ لوگوں کو کچھ دوسروں کے ذریعے آزمائش میں ڈالا ہے تاکہ وہ (ان کے بارے میں) یہ کہیں کہ : ’’ کیا یہ ہیں وہ لوگ جن کو ا ﷲ نے ہم سب کو چھوڑ کر احسان کرنے کیلئے چنا ہے ؟ ‘‘ کیا (جو کافر یہ بات کہہ رہے ہیں اُن کے خیال میں ) اﷲ اپنے شکر گذار بندوں کو دوسروں سے زیادہ نہیں جانتا ؟

14
16 النحل
97

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيٰوةً طَيِّبَةً ۚ وَلَـنَجْزِيَنَّهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ

تشریح

جس نے کیا نیک کام مرد ہو یا عورت ہو اور وہ ایمان پر ہے تو اس کو ہم زندگی دیں گے ایک اچھی زندگی ، اور بدلے میں دیں گے ان کو حق ان کا بہتر کاموں پر جو کرتے تھے.

15
18 الكهف
28

وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَن ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا 

تشریح

اور اپنے آپ کو اِستقامت سے اُن لوگوں کے ساتھ ساتھ رکھو جو صبح و شام اپنے رَبّ کو اس لئے پکارتے ہیں کہ وہ اُس کی خوشنودی کے طلبگار ہیں ۔ اور تمہاری آنکھیں دُنیوی زندگی کی خوبصورتی کی تلاش میں ایسے لوگوں سے ہٹنے نہ پائیں ۔ اور کسی ایسے شخص کا کہنا نہ مانو جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر رکھا ہے، اور جو اپنی خواہشات کے پیچھے پڑا ہوا ہے، اور جس کا معاملہ حد سے گذر چکا ہے

26
49 الحجرات
13

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ 

تشریح

اے لوگو ! حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سب کو ایک مرداور ایک عورت سے پیدا کیا ہے، اور تمہیں مختلف قوموں اور خاندانوں میں اس لئے تقسیم کیا ہے تاکہ تم ایک دوسرے کی پہچان کر سکو۔ درحقیقت اﷲ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہو۔ یقین رکھو کہ اﷲ سب کچھ جاننے والا، ہر چیز سے باخبر ہے

30
80 عبس
1-12

عَبَسَ وَتَوَلَّى

تشریح

(پیغمبر نے) منہ بنا یا، اور رُخ پھیر لیا

أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَى

تشریح

اس لئے کہ اُن کے پاس وہ نابینا آگیا تھا

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّى

تشریح

اور (اے پیغمبر !) تمہیں کیا خبر؟ شاید وہ سدھر جاتا

أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرَى

تشریح

یا وہ نصیحت قبول کرتا، اور نصیحت کرنا اُسے فائدہ پہنچاتا !

أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَى

تشریح

۔ وہ شخص جو بے پروائی دِکھارہا تھا

فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّى

تشریح

اُس کے تو تم پیچھے پڑتے ہو

وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّى

تشریح

حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر کوئی ذمہ داری نہیں آتی

وَأَمَّا مَنْ جَاءَكَ يَسْعَى

تشریح

اور وہ جو محنت کر کے تمہارے پاس آیا ہے

وَهُوَ يَخْشَى

تشریح

اور وہ دل میں اﷲ کا خوف رکھتا ہے

فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَّى

تشریح

اُس کی طرف سے تم بے پروائی برتتے ہو !

كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ

تشریح

ہر گز ایسا نہیں چاہئے ! یہ قرآن تو ایک نصیحت ہے

فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ

تشریح

اب جو چاہے، اُسے یاد کرلے

UP
X
<>