April 20, 2024

فہرست مضامین > جهاد >غدار اور خائن دشمن سے سلوك

غدار اور خائن دشمن سے سلوك

پارہ
سورۃ
آیت
X
10
8 الأنفال
56-58

الَّذِينَ عَاهَدتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنقُضُونَ عَهْدَهُمْ فِي كُلِّ مَرَّةٍ وَهُمْ لاَ يَتَّقُونَ

تشریح

یہ لوگ وہ ہیں جن سے تم نے عہد لے رکھا ہے، اس کے باوجود یہ ہر مرتبہ اپنے عہد کو توڑدیتے ہیں ، اور ذرا نہیں ڈرتے

فَإِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِم مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ 

تشریح

لہٰذا اگر کبھی یہ لوگ جنگ میں تمہارے ہاتھ لگ جائیں ، تو ان کو سامانِ عبرت بنا کر اُن لوگوں کو بھی تتر بتر کر ڈالو جو ان کے پیچھے ہیں ، تاکہ وہ یاد رکھیں

وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِن قَوْمٍ خِيَانَةً فَانبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوَاء إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الخَائِنِينَ 

تشریح

اور اگر تمہیں کسی قوم سے بدعہدی کا اندیشہ ہوتو تم وہ معاہدہ اُن کی طرف صاف سیدھے طریقے سے پھینک دو۔ یاد رکھو کہ اﷲ بد عہدی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

UP
X
<>