May 4, 2024

فہرست مضامین > جهاد > رسول الله صلى الله عليه وسلم كے غزوات كا ذكر > غزوه بدر صغرى كا ذكر

غزوه بدر صغرى كا ذكر

پارہ
سورۃ
آیت
X
4
3 آل عمران
172-175

الَّذِينَ اسْتَجَابُواْ لِلّهِ وَالرَّسُولِ مِن بَعْدِ مَآ أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُواْ مِنْهُمْ وَاتَّقَواْ أَجْرٌ عَظِيمٌ

تشریح

وہ لوگ جنہوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اﷲ اور رسول کی پکار کا فرماں برداری سے جواب دیا، ایسے نیک اور متقی لوگوں کیلئے زبردست اجر ہے

الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُواْ لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَاناً وَقَالُواْ حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ 

تشریح

وہ لوگ جن سے کہنے والوں نے کہا تھا کہ : ’’ یہ (مکہ کے کافر) لوگ تمہارے (مقابلے) کیلئے (پھر سے) جمع ہوگئے ہیں، لہٰذا ان سے ڈرتے رہنا ۔ تو اس (خبر) نے ان کے ایمان میں اور اضافہ کر دیا اور وہ بول اٹھے کہ : ’’ ہمارے لئے اﷲ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔ ‘‘

فَانقَلَبُواْ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ وَاتَّبَعُواْ رِضْوَانَ اللَّهِ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَظِيمٍ 

تشریح

نتیجہ یہ کہ یہ لوگ اﷲ کی نعمت اور فضل لے کر اس طرح واپس آئے کہ انہیں ذرا بھی گزند نہیں پہنچی، اور وہ اﷲ کی خوشنودی کے تابع رہے ۔ اور اﷲ فضلِ عظیم کا مالک ہے

إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءهُ فَلاَ تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

تشریح

درحقیقت یہ تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے، لہٰذا اگر تم مومن ہو تو ان سے خوف نہ کھاؤ، اور بس میرا خوف رکھو

UP
X
<>