May 4, 2024

فہرست مضامین > جهاد > رسول الله صلى الله عليه وسلم كے غزوات كا ذكر > غزوه احزاب كا ذكر

غزوه احزاب كا ذكر

پارہ
سورۃ
آیت
X
21
33 الأحزاب
9-25

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءتْكُمْ جُنُودٌ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَجُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا

تشریح

اے ایمان والو ! یادکرو اﷲ نے اُس وقت تم پر کیسا انعام کیا جب تم پر بہت سے لشکر چڑھ آئے تھے، پھر ہم نے اُن پر ایک آندھی بھی بھیجی، اور ایسے لشکر بھی جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے۔ اور تم جو کچھ کر رہے تھے، اﷲ اُس کو دیکھ رہا تھا

إِذْ جَاؤُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ وَإِذْ زَاغَتْ الأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا

تشریح

یاد کرو جب وہ تم پر تمہارے اُوپر سے بھی چڑھ آئے تھے اور تمہارے نیچے سے بھی، اور جب آنکھیں پتھرا گئی تھیں ، اور کلیجے منہ کو آگئے تھے، اور تم اﷲ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں سوچنے لگے تھے

هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالاً شَدِيدًا

تشریح

اس موقع پر ایمان والوں کی بڑی آزمائش ہوئی، اور اُنہیں ایک سخت بھونچال میں ڈال کر ہلا ڈالا گیا

وَإِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِلاَّ غُرُورًا

تشریح

اور یاد کرو جب منا فقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے، یہ کہہ رہے تھے کہ : ’’ اﷲ اور اُ س کے رسول نے ہم سے جو وعدہ کیا ہے، وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ۔‘‘

وَإِذْ قَالَت طَّائِفَةٌ مِّنْهُمْ يَا أَهْلَ يَثْرِبَ لا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا وَيَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ مِّنْهُمُ النَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ إِن يُرِيدُونَ إِلاَّ فِرَارًا

تشریح

اور جب اُنہی میں سے کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ : ’’ یثرب کے لوگو ! تمہارے لئے یہاں ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں ہے، بس واپس لوٹ جاؤ۔‘‘ اور اُنہی میں سے کچھ لوگ نبی سے یہ کہہ کر (گھر جانے کی) اجازت مانگ رہے تھے کہ : ’’ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں‘‘ حالانکہ وہ غیر محفوظ نہیں تھے، بلکہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ (کسی طرح) بھاگ کھڑے ہوں

وَلَوْ دُخِلَتْ عَلَيْهِم مِّنْ أَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لآتَوْهَا وَمَا تَلَبَّثُوا بِهَا إِلاَّ يَسِيرًا

تشریح

اور اگر دشمن مدینے میں چاروں طرف سے آگھسے، پھر ان سے فساد میں شامل ہونے کو کہا جائے تو یہ اُس میں ضرور شامل ہوجائیں گے، اور (اُس وقت) گھروں میں تھوڑے ہی ٹھہریں گے

وَلَقَدْ كَانُوا عَاهَدُوا اللَّهَ مِن قَبْلُ لا يُوَلُّونَ الأَدْبَارَ وَكَانَ عَهْدُ اللَّهِ مَسْؤُولاً

تشریح

اور حقیقت یہ ہے کہ اُنہوں نے اﷲ سے پہلے یہ عہد کر رکھا تھا کہ وہ پیٹھ پھیر کر نہیں جائیں گے۔اور اﷲ سے کئے ہوئے عہد کی بازپُرس ضرور ہو کر رہے گی

قُل لَّن يَنفَعَكُمُ الْفِرَارُ إِن فَرَرْتُم مِّنَ الْمَوْتِ أَوِ الْقَتْلِ وَإِذًا لاَّ تُمَتَّعُونَ إِلاَّ قَلِيلاً

تشریح

(اے پیغمبر ! ان سے) کہہ دو کہ : ’’ اگر تم موت سے یاقتل سے بھاگ بھی جاؤ تو یہ بھاگنا تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے گا، اور اُس صورت میں تمہیں (زندگی کا) لطف اُٹھانے کا جو موقع دیا جائے گا، وہ تھوڑا ہی سا ہوگا۔‘‘

قُلْ مَن ذَا الَّذِي يَعْصِمُكُم مِّنَ اللَّهِ إِنْ أَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً وَلا يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلا نَصِيرًا

تشریح

کہو کہ : ’’ کون ہے جو تمہیں اﷲ سے بچا سکے، اگر وہ تمہیں کوئی برائی پہنچانے کا ارادہ کر لے، یا (وہ کون ہے جو اُس کی رحمت کو روک سکے، ) اگر وہ تم پر رحمت کرنے کا ارادہ کر لے؟‘‘ اور اﷲ کے سوا ان لوگوں کو نہ کوئی رکھوالا مل سکتا ہے، نہ کوئی مددگار

قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الْمُعَوِّقِينَ مِنكُمْ وَالْقَائِلِينَ لإِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ إِلَيْنَا وَلا يَأْتُونَ الْبَأْسَ إِلاَّ قَلِيلاً

تشریح

اﷲ اُن لوگوں کو خوب جانتا ہے جو (جہاد میں ) رُکاوٹ ڈالتے ہیں ، اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ : ’’ ہمارے پاس چلے آؤ‘‘ اور خود لڑائی میں آتے نہیں ، اور آتے ہیں تو بہت کم

أَشِحَّةً عَلَيْكُمْ فَإِذَا جَاء الْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ تَدُورُ أَعْيُنُهُمْ كَالَّذِي يُغْشَى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ فَإِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوكُم بِأَلْسِنَةٍ حِدَادٍ أَشِحَّةً عَلَى الْخَيْرِ أُوْلَئِكَ لَمْ يُؤْمِنُوا فَأَحْبَطَ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا

تشریح

(اور وہ بھی) تمہارے ساتھ لالچ رکھتے ہوئے۔ چنانچہ جب خطرے کا موقع آجاتا ہے تو وہ تمہاری طرف چکرائی ہوئی آنکھوں سے اس طرح دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی غشی طاری ہو رہی ہو۔ پھر جب خطرہ دور ہو جاتا ہے تو تمہارے سامنے مال کی حرص میں تیز تیز زبانیں چلاتے ہیں ۔ یہ لوگ ہر گز ایمان نہیں لائے ہیں ، اس لئے اﷲ نے ان کے اعمال ضائع کر دیئے ہیں ۔ اور یہ بات اﷲ کیلئے بہت آسان ہے

يَحْسَبُونَ الأَحْزَابَ لَمْ يَذْهَبُوا وَإِن يَأْتِ الأَحْزَابُ يَوَدُّوا لَوْ أَنَّهُم بَادُونَ فِي الأَعْرَابِ يَسْأَلُونَ عَنْ أَنبَائِكُمْ وَلَوْ كَانُوا فِيكُم مَّا قَاتَلُوا إِلاَّ قَلِيلاً

تشریح

وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ (دُشمنوں کے) لشکر ابھی گئے نہیں ہیں ۔ اور اگر وہ (دوبارہ) آجائیں تو ان کی خواہش یہ ہوگی کہ وہ دیہات میں جاکر رہیں ، (اور وہیں بیٹھے ہوئے) تمہاری خبریں معلوم کرتے رہیں ۔ اور اگر تمہارے درمیان رہے بھی تو لڑائی میں تھوڑا ہی حصہ لیں گے

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا

تشریح

حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لئے رسول اﷲ کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے، ہر اُس شخص کیلئے جو اﷲ سے اور یومِ آخرت سے اُمید رکھتا ہو، اور کثرت سے اﷲ کا ذکر کرتا ہو

وَلَمَّا رَأَى الْمُؤْمِنُونَ الأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلاَّ إِيمَانًا وَتَسْلِيمًا

تشریح

اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں ، جب اُنہوں نے (دُشمن کے) لشکروں کو دیکھا تھا تو اُنہوں نے یہ کہا تھا کہ : ’’ یہ وہی بات ہے جس کا وعدہ اﷲ اور اُس کے رسول نے ہم سے کیا تھا، اور اﷲ اور اُس کے رسول نے سچ کہا تھا۔‘‘ اور اس واقعے نے اُن کے ایمان اور تابع داری کے جذبے میں اور اضافہ کر دیا تھا

مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً

تشریح

انہی ایمان والوں میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اﷲ سے جو عہد کیا تھا، اُسے سچا کر دِکھایا۔ پھر اُن میں سے کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنانذرانہ پورا کردیا، اور کچھ وہ ہیں جو ابھی انتظار میں ہیں ، اور اُنہوں نے (اپنے ارادوں میں ) ذرا سی بھی تبدیلی نہیں کی

لِيَجْزِيَ اللَّهُ الصَّادِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ إِن شَاء أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا

تشریح

(یہ واقعہ اس لئے ہوا) تاکہ اﷲ سچوں کو اُن کی سچائی کا انعام دے، اور منافقوں کو اگر چاہے تو عذاب دے یا اُن کی توبہ قبول کر لے۔ اﷲ یقینا بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

وَرَدَّ اللَّهُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِغَيْظِهِمْ لَمْ يَنَالُوا خَيْرًا وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا

تشریح

اور جو لوگ کافر تھے، اﷲ نے اُنہیں اُن کے سارے غیظ و غضب کے ساتھ اس طرح پسپا کر دیا کہ وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے۔ اور مومنوں کی طرف سے لڑائی کیلئے اﷲ خود کافی ہوگیا۔ اور اﷲ بڑی قوت کا، بڑے اقتدار کا مالک ہے

UP
X
<>