May 8, 2024

فہرست مضامین > قران كي حكايات >حضرت ادريس عليه السلام كا قصه

حضرت ادريس عليه السلام كا قصه

پارہ
سورۃ
آیت
X
7
6 الأنعام
85-90

وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَى وَعِيسَى وَإِلْيَاسَ كُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِينَ 

تشریح

اور زکریا، یحیٰ، عیسیٰ اور اِلیاس کو (بھی ہدایت عطا فرمائی) ۔ یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے

وَإِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا وَكُلاًّ فضَّلْنَا عَلَى الْعَالَمِينَ 

تشریح

نیز اسماعیل، الیسع، یونس اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو ہم نے دنیا جہان کے لوگوں پر فضیلت بخشی تھی

وَمِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ وَاجْتَبَيْنَاهُمْ وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ 

تشریح

اور ان کے باپ دادوں ، ان کی اولادوں اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بہت سے لوگوں کو۔ ہم نے اِن سب کو منتخب کر کے راہِ راست تک پہنچا دیا تھا

ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَن يَشَاء مِنْ عِبَادِهِ وَلَوْ أَشْرَكُواْ لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَعْمَلُونَ 

تشریح

یہ اﷲ کی دی ہوئی ہدایت ہے جس کے ذریعے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے راہِ راست تک پہنچا دیتا ہے۔ اور اگر وہ شرک کرنے لگتے تو ان کے سارے (نیک) اعمال اکارت ہو جاتے

أُوْلَئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَؤُلاء فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُواْ بِهَا بِكَافِرِينَ 

تشریح

وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب، حکمت اور نبوت عطا کی تھی۔ اب اگر یہ (عرب کے) لوگ اس (نبوت) کا انکار کریں تو (کچھ پرواہ نہ کرو، کیونکہ) اس کے ماننے کیلئے ہم نے ایسے لوگ مقرر کر دیئے ہیں جو اس کے منکر نہیں

أُوْلَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ قُل لاَّ أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ هُوَ إِلاَّ ذِكْرَى لِلْعَالَمِينَ

تشریح

یہ لوگ (جن کا ذکر اُوپر ہوا) وہ تھے جن کو اﷲ نے (مخالفین کے رویے پر صبر کرنے کی) ہدایت کی تھی، لہٰذا (اے پیغمبر !) تم بھی انہی کے راستے پر چلو۔ (مخالفین سے) کہہ دو کہ میں تم سے اِس (دعوت) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ یہ تو دُنیا جہان کے سب لوگوں کیلئے ایک نصیحت ہے اور بس

16
19 مريم
56-57

وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِدْرِيسَ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا 

تشریح

اور اس کتاب میں ادریس کا بھی تذکرہ کرو۔ بیشک وہ سچائی کے خوگر نبی تھے

وَّرَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا

تشریح

اور ہم نے انہیں رفعت دے کر ایک بلند مقام تک پہنچا دیا تھا

17
21 الأنبياء
85

وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِدْرِيْسَ وَذَا الْكِفْلِ ۭ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِيْنَ 

تشریح

اور اسماعیل اور ادریس اور ذُوالکفل کو دیکھو ! یہ سب صبر کرنے والوں میں سے تھے

23
37 الصافات
123-132

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنْ الْمُرْسَلِينَ

تشریح

اور اِلیاس بھی یقینا پیغمبروں میں سے تھے

إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلا تَتَّقُونَ

تشریح

جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : ’’ کیا تم لوگ اﷲ سے ڈرتے نہیں ہو؟

أَتَدْعُونَ بَعْلاً وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ

تشریح

کیا تم بعل (نامی بت) کو پوجتے ہو، اور اُس کو چھوڑ دیتے ہو جو سب سے بہتر تخلیق کرنے والا ہے؟

اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الأَوَّلِينَ

تشریح

اُس اﷲ کو جو تمہارا بھی پروردگار ہے، اور تمہارے باپ دادوں کا بھی جو پہلے گذر چکے ہیں؟‘‘

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

تشریح

پھر ہوا یہ کہ اُنہوں نے اِلیاس کو جھٹلایا، اس لئے وہ ضرور (عذاب میں ) دھر لئے جائیں گے

إِلاَّ عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

تشریح

البتہ اﷲ کے برگذیدہ بندے (محفوظ رہیں گے)

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الآخِرِينَ

تشریح

اور جو لوگ اُن کے بعد آئے، اُن میں ہم نے یہ روایت قائم کی

سَلامٌ عَلَى إِلْ يَاسِينَ

تشریح

(کہ وہ یہ کہا کریں کہ :) ’’ سلام ہو اِلیاسین پر !‘‘

إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

تشریح

یقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

تشریح

بیشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

UP
X
<>