April 18, 2024

فہرست مضامین > قيامت >عملوں كى جزا اور سزا

عملوں كى جزا اور سزا

پارہ
سورۃ
آیت
X
3
3 آل عمران
158

وَلَئِن مُّتُّمْ أَوْ قُتِلْتُمْ لإِلَى الله تُحْشَرُونَ 

تشریح

اور اگر تم مر جاؤ یا قتل ہوجاؤ تو اﷲ ہی کے پاس تولے جاکر اکٹھے کئے جاؤ گے !

11
10 يونس
4

إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا إِنَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ بِالْقِسْطِ وَالَّذِينَ كَفَرُواْ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُواْ يَكْفُرُونَ 

تشریح

اُسی کی طرف تم سب کو لوٹنا ہے۔ یہ اﷲ کا سچا وعدہ ہے۔ یقینا ساری مخلوق کو شروع میں بھی وہی پیدا کرتا ہے، اور دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا، تاکہ جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور جنہوں نے نیک عمل کئے ہیں اُن کو انصاف کے ساتھ اس کا صلہ دے۔ اور جنہوں نے کفر اَپنا لیا ہے، ان کیلئے کھولتے ہوئے پانی کا مشروب ہے، اور دُکھ دینے والا عذاب ہے، کیونکہ وہ حق کا انکار کرتے تھے

12
11 هود
106-108

فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُواْ فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ 

تشریح

چنانچہ جو بدحال ہوں گے، وہ دوزخ میں ہوں گے جہاں ان کی چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں گی

خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ إِلاَّ مَا شَاء رَبُّكَ إِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ 

تشریح

یہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں ، اِلا یہ کہ تمہارے رَبّ ہی کو کچھ اور منظور ہو۔ یقینا تمہارا رَبّ جو اِرادہ کر لے، اس پر اچھی طرح عمل کرتا ہے

وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُواْ فَفِي الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ إِلاَّ مَا شَاء رَبُّكَ عَطَاء غَيْرَ مَجْذُوذٍ 

تشریح

اور جو لوگ خوش حال ہوں گے وہ جنت میں ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں ، اِلا یہ کہ تمہارے رَبّ ہی کو کچھ اور منظور ہو۔ یہ ایک ایسی عطا ہوگی جو کبھی ختم ہونے میں نہیں آئے گی

12
11 هود
111

وَإِنَّ كُلاًّ لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ رَبُّكَ أَعْمَالَهُمْ إِنَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ خَبِيرٌ 

تشریح

اور یقین رکھو کہ سب لوگوں کا معاملہ یہی ہے کہ تمہارا پروردگار اُن کے اعمال کا بدلہ پوراپورا دے گا۔ یقینا وہ ان کے تما م اعمال سے پوری طرح باخبر ہے

14
16 النحل
111

يَوْمَ تَاْتِيْ كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَّفْسِهَا وَتُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ

تشریح

یہ سب کچھ اُس دن ہوگا جب ہر شخص اپنے دفاع کی باتیں کرتا ہوا آئے گا، اور ہر ہرشخص کو اُس کے سارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور لوگوں پر کوئی ظلم نہیں ہوگا

18
23 المؤمنون
102-103

فَمَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ 

تشریح

اُس وقت جن کے پلڑے بھاری نکلے، تو وہی ہوں گے جو فلاح پائیں گے

وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُوْلَئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فِي جَهَنَّمَ خَالِدُونَ 

تشریح

اور جن کے پلڑے ہلکے پڑ گئے، تو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے لئے گھاٹے کا سودا کیا تھا، وہ دوزخ میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

18
24 النور
23-25

اِنَّ الَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ ۠ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ 

تشریح

یادرکھو کہ جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی مسلمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ، اُن پر دُنیا اور آخرت میں پھٹکار پڑچکی ہے، اور اُن کو اُس دن زبردست عذاب ہوگا

يَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَاَيْدِيْهِمْ وَاَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ

تشریح

جس دن خود اُن کی زبانیں ، اُن کے ہاتھ اور اُن کے پاؤں اُن کے خلاف اُس کرتوت کی گواہی دیں گے جو وہ کرتے رہے ہیں

يَوْمَئِـذٍ يُّوَفِّيْهِمُ اللّٰهُ دِيْنَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ

تشریح

اُس دن اﷲ اُن کو وہ بدلہ پورا پورا دیدے گا جس کے وہ مستحق ہیں ، اور اُن کو پتہ چل جائے گا کہ اﷲ ہی حق ہے، اور وہی ساری بات کھول دینے والا ہے

20
27 النمل
85

وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لا يَنطِقُونَ

تشریح

اور اُنہوں نے جو ظلم کیا تھا، اُس کی وجہ سے اُن پر عذاب کی بات پوری ہوجائے گی، چنانچہ وہ کچھ بول نہیں سکیں گے

20
27 النمل
90-93

وَمَن جَاء بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

تشریح

اور جو کوئی برائی لے کر آئے گا، تو ایسے لوگوں کو منہ کے بل آگ میں ڈال دیا جائے گا۔ تمہیں کسی اور بات کی نہیں ، اُنہی اعمال کی سزا دی جائے گی جو تم کیا کرتے تھے

إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ

تشریح

(اے پیغمبر ! ان سے کہہ دو کہ :) مجھے تو یہی حکم ملا ہے کہ میں اس شہر کے رَبّ کی عبادت کروں جس نے اس شہر کو حرمت بخشی ہے، اور ہر چیز کا مالک وہی ہے، اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں فرماں برداروں میں شامل رہوں

وَأَنْ أَتْلُوَ الْقُرْآنَ فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَن ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنذِرِينَ

تشریح

اور یہ کہ میں قرآن کی تلاوت کروں ۔‘‘ اب جو شخص ہدایت کے راستے پر آئے، وہ اپنے ہی فائدے کیلئے راستے پر آئے گا، اور جو گمراہی اختیار کرے، تو کہہ دینا کہ : ’’ میں تو بس اُن لوگوں میں سے ہوں جو خبر دار کرتے ہیں ۔‘‘

وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

تشریح

اور کہہ دو کہ : ’’تمام تعریفیں اﷲ کی ہیں ، وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا، پھر تم اُنہیں پہچان بھی لوگے۔ اور تمہارا پروردگا ر تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ہے۔‘‘

20
29 العنكبوت
13

وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالاً مَّعَ أَثْقَالِهِمْ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ

تشریح

اور وہ اپنے گناہوں کے بوجھ بھی ضرور اُٹھائیں گے، اور اپنے بوجھ کے ساتھ کچھ اور بوجھ بھی۔ اور یہ لوگ جتنے جھوٹ گھڑا کرتے تھے، قیامت کے دن اِن سے اُن سب کی باز پرس ضرور کی جائے گی

21
30 الروم
14-23

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ

تشریح

اور جس دن قیامت برپا ہوگی، اُس روز لوگ مختلف قسموں میں بٹ جائیں گے

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ

تشریح

چنانچہ جو لوگ ایمان لائے تھے، اور انہوں نے نیک عمل کئے تھے، اُن کو تو جنت میں ایسی خوشیاں دی جائیں گی جو اُن کے چہروں سے پھوٹی پڑ رہی ہوں گی

وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاء الآخِرَةِ فَأُوْلَئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ

تشریح

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا تھا اور ہماری آیتوں کو اور آخرت کا سامنا کرنے کو جھٹلا یا تھا، تو ایسے لوگوں کو عذاب میں دھر لیا جائے گا

فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ

تشریح

لہٰذا اﷲ کی تسبیح کرو اُس وقت بھی جب تمہارے پاس شام آتی ہے، اور اُس وقت بھی جب تم پر صبح طلوع ہوتی ہے

وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ

تشریح

 اور اُسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی۔ اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی (اُس کی تسبیح کرو) اور اُس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے

يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِي الأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ

تشریح

وہ جاندار کو بے جان سے نکال لاتا ہے، اور بے جان کو جاندار سے نکال لیتا ہے، اور وہ زمین کو اُس سے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشتا ہے۔ اور اسی طرح تم کو (قبروں سے) نکال لیا جائے گا

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنتُم بَشَرٌ تَنتَشِرُونَ 

تشریح

اور اُس کی (قدرت کی) ایک نشانی یہ ہے کہ اُس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر تم دیکھتے ہی دیکھتے انسان بن کر (زمین میں ) پھیلے پڑے ہو

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

تشریح

 اور اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تم میں سے بیویاں پیدا کیں، تاکہ تم ان کے پاس جاکر سکون حاصل کرو، اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت کے جذبات رکھ دیے، یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔ 

وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّلْعَالِمِينَ

تشریح

 اور اس کی نشانیوں کا ایک حصہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا اختلاف بھی ہے۔ یقینا اس میں دانش مندوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔ 

وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُم مِّن فَضْلِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ

تشریح

 اور اس کی نشانیوں کا ایک حصہ تمہارا رات اور دن کے وقت سونا اور اللہ کا فضل تلاش کرنا ہے۔ (٩) یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو بات سنتے ہوں۔ 

23
36 يس
53-54

إِن كَانَتْ إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

تشریح

اور کچھ نہیں ، بس ایک زور کی آواز ہوگی، جس کے بعد یہ سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے

فَالْيَوْمَ لا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَلا تُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ 

تشریح

چنانچہ اُس دن کسی شخص پر کوئی ظلم نہیں ہوگا، اور تمہیں کسی اور چیز کا نہیں ، بلکہ اُنہی کاموں کا بدلہ ملے گا جو تم کیا کرتے تھے

23
39 الزمر
10

قُلْ يَا عِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَأَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ

تشریح

کہہ دو کہ : ’’ اے میرے ایمان والے بندو ! اپنے پروردگار کا خوف دل میں رکھو۔ بھلائی اُنہی کی ہے جنہوں نے اس دُنیا میں بھلائی کی ہے، اور اﷲ کی زمین بہت وسیع ہے، جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں ، اُن کا ثواب اُنہیں بے حساب دیا جائے گا۔‘‘

24
39 الزمر
70

وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُونَ

تشریح

اور ہر شخص کو اُس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور جو کچھ لوگ کرتے ہیں ، اﷲ اُسے خوب جانتا ہے

24
40 غافر
17

الْيَوْمَ تُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ لا ظُلْمَ الْيَوْمَ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

تشریح

آج کے دن ہر شخص کو اُس کے کئے کا بدلہ دیا جائے گا۔ آج کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ یقینا اﷲ بہت جلد حساب لینے والا ہے

24
40 غافر
52

يَوْمَ لا يَنفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ

تشریح

جس دن ظالموں کو اُن کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہیں دے گی، اور اُن کے حصے میں پھٹکار ہوگی، اور اُن کیلئے رہائش کی بدترین جگہ

24
41 فصلت
24

فَإِن يَصْبِرُوا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ وَإِن يَسْتَعْتِبُوا فَمَا هُم مِّنَ الْمُعْتَبِينَ

تشریح

اب ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر یہ صبر کریں تب بھی آگ ہی اُن کا ٹھکانا ہے، اور اگر یہ معذرت چاہیں تو یہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کی معذرت قبول کی جاتی ہے

25
45 الجاثية
34-35

وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنسَاكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاء يَوْمِكُمْ هَذَا وَمَأْوَاكُمْ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِينَ

تشریح

اور اُن سے کہا جائے گا کہ : ’’ آج ہم تمہیں اُسی طرح بھلا دیں گے جیسے تم نے یہ بات بھلا ڈالی تھی کہ تمہیں اپنے اس دن کا سامنا کرنا ہوگا، اور تمہار ا ٹھکانا آگ ہے، اور تمہیں کسی قسم کے مددگار میسر نہیں آئیں گے

ذَلِكُم بِأَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا وَغَرَّتْكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فَالْيَوْمَ لا يُخْرَجُونَ مِنْهَا وَلا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ

تشریح

یہ سب اس لئے کہ تم نے اﷲ کی آیتوں کو مذاق بنایا تھا، اور دُنیوی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال دیا تھا۔‘‘ چنانچہ ایسے لوگوں کو نہ وہاں سے نکالا جائے گا، اور نہ اُن سے معافی مانگنے کو کہا جائے گا

26
50 ق
28-31

قَالَ لا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِالْوَعِيدِ

تشریح

اﷲ تعالیٰ کہے گا کہ : ’’ تم میرے سامنے جھگڑے نہ کرو، اور میں تو پہلے ہی تمہارے پاس عذاب کی دھمکی بھیج چکا تھا

مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَمَآ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ

تشریح

میرے سامنے وہ بات بدلی نہیں جا سکتی، اور میں بندوں پر کوئی ظلم کرنے والا نہیں ہوں ۔‘‘

يَوْمَ نَقُوْلُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاْتِ وَتَقُوْلُ هَلْ مِنْ مَّزِيْدٍ

تشریح

وہ وقت (یاد رکھو) جب ہم جہنم سے کہیں گے کہ : ’’ کیا تو بھر گئی؟‘‘ اور وہ کہے گی کہ : ’’ کیا کچھ اور بھی ہے؟‘‘

وَاُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَ غَيْرَ بَعِيْدٍ

تشریح

اور پرہیز گاروں کیلئے جنت اتنی قریب کر دی جائے گی کہ کچھ بھی دور نہیں رہے گی

27
52 الطور
16-17

اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْٓا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚ سَوَاۗءٌ عَلَيْكُمْ ۭ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ

تشریح

داخل ہو جاؤ اس میں ! پھر تم صبر کرو، یا نہ کرو، تمہارے لئے برابر ہے۔ تمہیں اُنہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔‘‘

اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ جَنّٰتٍ وَّنَعِيْمٍ

تشریح

متقی لوگ بیشک باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے

27
56 الواقعة
7-44

وَّكُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً

تشریح

اور (لوگو !) تم تین قسموں میں بٹ جاؤ گے

فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ  مَآ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ

تشریح

چنانچہ جو دائیں ہاتھ والے ہیں ، کیا کہنا اُن دائیں ہاتھ والوں کا !

وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ 

تشریح

اور جو بائیں ہاتھ والے ہیں ، کیا بتائیں وہ بائیں ہاتھ والے کیا ہیں؟

وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ

تشریح

اور جو سبقت لے جانے والے ہیں ، وہ تو ہیں ہی سبقت لے جانے والے !

أُوْلَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ

تشریح

وہی ہیں جو اﷲ کے خاص مقرب بندے ہیں

فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ 

تشریح

وہ نعمتوں کے باغات میں ہوں گے

ثُـلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ

تشریح

 شروع کے لوگوں میں سے بہت سے

وَقَلِيْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ

تشریح

اور بعد کے لوگوں میں سے تھوڑے۔

عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ

تشریح

سونے کے تاروں سے بُنی ہوئی اُونچی نشستوں پر

 مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ

تشریح

ایک دوسرے کے سامنے اُن پر تکیہ لگائے ہوئے !

يَــطُوْفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ

تشریح

سدارہنے والے لڑکے اُن کے سامنے گردش میں ہوں گے

بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِيْقَ  وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍ

تشریح

ایسی شراب کے پیالے، جگ اور جام لے کر

لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَ

تشریح

جس سے نہ اُن کے سر میں درد ہوگا، اور نہ اُن کے ہوش اُڑ یں گے

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوْنَ

تشریح

اور وہ پھل لے کر جو وہ پسند کریں

وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ

تشریح

اور پرندوں کا وہ گوشت لے کر جس کو اُن کا دل چاہے !

وَحُوْرٌ عِيْنٌ

تشریح

اور وہ بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں !

كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ

تشریح

ایسی جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی !

جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ 

تشریح

یہ سب بدلہ ہوگا اُن کاموں کا جو وہ کیاکرتے تھے

لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا وَّلَا تَاْثِيْمًا

تشریح

وہ اُس جنت میں نہ کوئی بے ہودہ بات سنیں گے، اور نہ کوئی گناہ کی بات

اِلَّا قِيْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا 

تشریح

ہاں جو بات ہوگی، سلامتی ہی سلامتی ہوگی

وَاَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ مَآ اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ

تشریح

اور وہ جو دائیں ہاتھ والے ہوں گے، کیا کہنا اُن دائیں ہاتھ والوں کا !

فِيْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍ

تشریح

(وہ عیش کریں گے) کانٹوں سے پاک بیریوں میں !

وَّطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ

تشریح

اور اُوپر تلے لدے ہوئے کیلے کے درختوں میں

وَّظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ

تشریح

اور دُور تک پھیلے ہوئے سائے میں

 وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ

تشریح

اور بہتے ہوئے پانی میں

وَّفَاكِهَةٍ كَثِيْرَةٍ

تشریح

اور ڈھیر سارے پھلوں میں

لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّلَا مَمْنُوْعَةٍ

تشریح

جو نہ کبھی ختم ہوں گے، اور نہ اُن پر کوئی روک ٹوک ہوگی

وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ

تشریح

اور اُونچے رکھے ہوئے فرشوں میں

 إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً

تشریح

یقین جانو، ہم نے اُن عورتوں کونئی اُٹھان دی ہے

فَجَــعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًا

تشریح

چنانچہ اُنہیں کنواریاں بنایا ہے

عُرُبًا اَتْرَابًا

تشریح

(شوہروں کیلئے) محبت سے بھری ہوئی، عمر میں برابر !

لَِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ

تشریح

سب کچھ دائیں ہاتھ والوں کیلئے

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ

تشریح

(جن میں سے) بہت سے شروع کے لوگوں میں سے ہوں گے

وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ

تشریح

اور بہت سے بعد والوں میں سے

وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ مَآ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ

تشریح

اور جو بائیں ہاتھ والے ہیں ، کیا بتائیں بائیں ہاتھ والے کیا ہیں؟

فِيْ سَمُوْمٍ وَّحَمِيْمٍ

تشریح

وہ ہوں گے تپتی ہوئی لُو میں ، اور کھولتے ہوئے پانی میں

وَّظِلٍّ مِّنْ يَّحْمُوْمٍ

تشریح

اور سیاہ دُھویں کے سائے میں

لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيْمٍ

تشریح

جو نہ ٹھنڈا ہوگا، نہ کوئی فائدہ پہنچانے والا

27
56 الواقعة
88-94

فَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ

تشریح

پھر اگر وہ (مرنے والا) اﷲ کے مقرب بندوں میں سے ہو

فَرَوْحٌ وَّرَيْحَانٌ وَّجَنَّتُ نَعِيْمٍ

تشریح

تو (اُس کیلئے) آرام ہی آرام ہے، خوشبو ہی خوشبو ہے، اور نعمتوں سے بھرا باغ ہے

وَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ

تشریح

اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہو

فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ

تشریح

تو (اُس سے کہا جائے گا کہ :) ’’ تمہارے لئے سلامتی ہی سلامتی ہے کہ تم دائیں ہاتھ والوں میں سے ہو۔‘‘

وَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِيْنَ الضَّالِّيْنَ

تشریح

اور اگر وہ اُن گمراہوں میں سے ہو جو حق کو جھٹلانے والے تھے

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيْمٍ

تشریح

تو (اُس کیلئے) کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے

وَّتَصْلِيَةُ جَحِــيْمٍ

تشریح

اور دوزخ کا داخلہ ہے !

28
64 التغابن
9-10

يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ ۭوَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُّكَفِّرْ عَنْهُ سَـيِّاٰتِهٖ وَيُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَآ اَبَدًا ۭ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ

تشریح

(یہ دُوسری زندگی) اُس دن (ہوگی) جب اﷲ تمہیں روزِ حشر میں اِکٹھا کرے گا۔ وہ ایسادن ہوگا جس میں کچھ لوگ دُوسروں کو حسرت میں ڈال دیں گے، اور جو شخص اﷲ پر اِیمان لایا ہوگا، اور اس نے نیک عمل کئے ہوں گے، اﷲ اُس کے گناہوں کو معاف کردے گا، اور اُس کے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ ہے بڑی کامیابی

وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ

تشریح

اور جن لوگوں نے کفر اِختیار کیا ہوگا، اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہوگا، وہ دوزخ والے ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے

28
66 التحريم
7

يَاأَيُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

تشریح

اے کفر اِختیار کرنے والو ! آج معذرتیں پیش مت کرو۔ تمہیں اُنہی اعمال کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کیا کرتے تھے

29
69 الحاقة
18-32

يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَى مِنْكُمْ خَافِيَةٌ

تشریح

اُس دن تمہاری پیشی اس طرح ہوگی کہ تمہاری کوئی چھپی ہوئی چیز چھپی نہیں رہے گی

فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ

تشریح

پھر جس کسی کو اُس کا اعمال نامہ اُس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، وہ کہے گاکہ : ’’ لوگو ! لو یہ میرا اعمال نامہ پڑھو

إِنِّي ظَنَنْتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ

تشریح

میں پہلے ہی سمجھتا تھا کہ مجھے اپنے حساب کا سامنا کرنا ہوگا۔‘‘

فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ

تشریح

چنانچہ وہ من پسند عیش میں ہوگا

فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ

تشریح

اُس اُونچی جنت میں

قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ

تشریح

جس کے پھل جھکے پڑ رہے ہوں گے

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ

تشریح

(کہا جائے گاکہ :) ’’ اپنے اُن اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ پیو، جو تم نے گذرے ہوئے ہوئے دنوں میں کئے تھے۔‘‘

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَالَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ

تشریح

رہا وہ شخص جس کا اعمال نامہ اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، تو وہ کہے گا کہ : ’’ اے کاش! مجھے میرا اَعمال نامہ دیا ہی نہ جاتا

وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ

تشریح

اور مجھے خبر بھی نہ ہوتی کہ میرا حساب کیا ہے؟

يَالَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ

تشریح

اے کاش ! کہ میری موت ہی پر میرا کام تمام ہو جاتا !

مَا أَغْنَى عَنِّي مَالِيَهْ

تشریح

میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا

هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ

تشریح

میرا سارا زور مجھ سے جاتا رہا۔‘‘

خُذُوهُ فَغُلُّوهُ

تشریح

(ایسے شخص کے بارے میں حکم ہوگا :) ’’ پکڑو اسے، اور اس کے گلے میں طوق ڈال دو

ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ

تشریح

پھر اسے دوزخ میں جھونک دو

ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ

تشریح

پھر اسے ایسی زنجیر میں پِرو دو جس کی پیمائش ستر ہاتھ کے برابر ہو

29
75 القيامة
22-25

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ

تشریح

اُس دن بہت سے چہرے شاداب ہوں گے

إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

تشریح

اپنے پروردگار کی طرف دیکھ رہے ہوں گے

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ

تشریح

اور بہت سے چہرے اُس دن بگڑے ہوئے ہوں گے

تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ

تشریح

سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ وہ معاملہ ہوگا جو کمر توڑ دینے والا ہے

29
77 المرسلات
11-15

وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ

تشریح

اور جب پیغمبروں کے جمع ہونے کا وقت آجائے گا

لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ

تشریح

(کوئی پوچھے کہ) اس معاملے کو کس دن کیلئے ملتوی کیا گیا؟

لِيَوْمِ الْفَصْلِ

تشریح

(تو جواب یہ ہے کہ) فیصلے کے دن کیلئے !

وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ

تشریح

اور تمہیں کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا چیز ہے؟

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ

تشریح

بڑی خرابی ہوگی اُس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں

29
77 المرسلات
35-39

هَذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُونَ

تشریح

یہ ایسا دن ہے جس میں یہ لوگ بول نہیں سکیں گے

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ

تشریح

اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ کوئی عذر پیش کرسکیں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ

تشریح

بڑی خرابی ہوگی اُس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں

هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ

تشریح

یہ فیصلے کا دن ہے۔ ہم نے تمہیں اور پچھلے لوگوں کو اِکٹھا کر لیا ہے

فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ

تشریح

اب اگر تمہارے پاس کوئی داؤ ہے تو مجھ پر وہ داؤ چلالو

30
79 النازعات
34-41

فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى

تشریح

پھر جب وہ سب سے بڑا ہنگامہ برپا ہوگا

يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ مَا سَعَى

تشریح

جس دن انسان اپنا سارا کیا دَھرا یاد کرے گا

وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَى

تشریح

اور دوزخ ہر دیکھنے والے کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی

فَأَمَّا مَنْ طَغَى

تشریح

تو وہ جس نے سرکشی کی تھی

وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا

تشریح

اور دُنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی

فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى

تشریح

تو دوزخ ہی اُس کا ٹھکانا ہوگی

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى

تشریح

لیکن وہ جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے کا خوف رکھتا تھا، اور اپنے نفس کو بُری خواہشات سے روکتا تھا

فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى

تشریح

سو بہشت ہی ہے اُس کا ٹھکانا

30
99 الزلزلة
4-8

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

تشریح

اس دن زمین اپنی ساری خبریں بتادے گی

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَا

تشریح

کیونکہ تمہارے پروردگار نے اُسے یہی حکم دیا ہوگا

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ

تشریح

اُس روز لوگ مختلف ٹولیوں میں واپس ہوں گے، تاکہ اُن کے اعمال اُنہیں دکھادیئے جائیں

فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهٗ

تشریح

چنانچہ جس نے ذرّہ برابر کوئی اچھائی کی ہوگی، وہ اُسے دیکھے گا

وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ 

تشریح

اور جس نے ذرّہ برابر کوئی بُرائی کی ہوگی، وہ اُسے دیکھے گا

30
101 القارعة
6-9

فَاَمَّا مَنْ ثَــقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ

تشریح

اب جس شخص کے پلڑے وزنی ہوں گے

فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ

تشریح

تو وہ من پسند زندگی میں ہوگا

وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ

تشریح

اور وہ جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے

فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ

تشریح

تو اُس کا ٹھکانا ایک گہرا گڑھا ہوگا

UP
X
<>