April 23, 2024

فہرست مضامین > قيامت >حالاتِ حشر

حالاتِ حشر

پارہ
سورۃ
آیت
X
1
2 البقرة
113

وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصَارَى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصَارَى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَابَ كَذَلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ فَاللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

تشریح

اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائیوں (کے مذہب) کی کوئی بنیا د نہیں، اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودیوں (کے مذہب) کی کوئی بنیادنہیں، حالانکہ یہ سب (آسمانی) کتاب پڑھتے ہیں، اسی طرح وہ (مشرکین) جن کے پاس کوئی (آسمانی) علم ہی سرے سے نہیں ہے انہوں نے بھی ان (اہلِ کتاب) کی جیسی باتیں کہنی شروع کر دی ہیں ۔ چنانچہ اﷲ ہی قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں یہ اختلاف کرتے رہے ہیں

2
2 البقرة
148

وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ جَمِيعًا إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

تشریح

اور ہر گروہ کی ایک سمت ہے جس کی طرف وہ رخ کرتاہے ۔ لہٰذا تم نیک کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ تم جہاں بھی ہو گے اﷲ تم سب کو (اپنے پاس) لے آئے گا ۔ یقینا اﷲ ہر چیز پر قادر ہے

2
2 البقرة
174

إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

تشریح

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اﷲ کی نازل کی ہوئی کتاب کو چھپاتے ہیں اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت وصول کر لیتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ کے سوا کچھ نہیں بھر رہے ۔ قیامت کے دن اﷲ ان سے کلام بھی نہیں کرے گا اور نہ ان کو پاک کرے گا اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے

2
2 البقرة
210

هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللَّهُ فِي ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

تشریح

یہ (کفار ایمان لانے کیلئے) اس کے سوا کس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اﷲ خود بادل کے سائبانوں میں ان کے سامنے آموجود ہو، اور فرشتے بھی (اس کے ساتھ ہوں ) اور سارا معاملہ ابھی چکا دیا جائے؟ حالانکہ آخر کار سارے معاملات اﷲ ہی کی طرف تو لوٹ کر رہیں گے

4
3 آل عمران
106-107

يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكْفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ فَذُوقُواْ الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ

تشریح

اُس دن جب کچھ چہرے چمکتے ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ پڑ جائیں گے ! چنانچہ جن لوگوں کے چہرے سیاہ پڑ جائیں گے اُن سے کہا جائے گا کہ ـ: ’’ کیا تم نے اپنے ایمان کے بعد کفر اختیار کرلیا ؟ لو پھر اب مزہ چکھو اس عذا ب کا، کیونکہ تم کفر کیا کرتے تھے ۔ ‘‘

وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

تشریح

دوسری طرف جن لوگوں کے چہرے چمکتے ہوں گے وہ اﷲ کی رحمت میں جگہ پائیں گے ۔ وہ اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

5
4 النساء
41-42

فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاء شَهِيدًا 

تشریح

پھر (یہ لوگ سوچ رکھیں کہ) اس وقت (ان کا) کیا حال ہوگا جب ہم ہر اُمت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں گے، اور (اے پیغمبر !) ہم تم کو ان لوگوں کے خلاف گواہ کے طور پر پیش کریں گے ؟

يَوْمَئِذٍ يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُواْ وَعَصَوُاْ الرَّسُولَ لَوْ تُسَوَّى بِهِمُ الأَرْضُ وَلاَ يَكْتُمُونَ اللَّهَ حَدِيثًا 

تشریح

جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے اور رسول کے ساتھ نافرمانی کا رویہ اختیار کیا ہے، اُس دن وہ یہ تمنا کریں گے کہ کاش انہیں زمین (میں دھنسا کر اُس) کے برابر کر دیا جائے، اور وہ اﷲ سے کوئی بات چھپا نہیں سکیں گے

7
6 الأنعام
31

قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِلِقَاء اللَّهِ حَتَّى إِذَا جَاءتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُواْ يَا حَسْرَتَنَا عَلَى مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَهُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَى ظُهُورِهِمْ أَلاَ سَاء مَا يَزِرُونَ 

تشریح

 

حقیقت یہ ہے کہ بڑے خسارے میں ہیں وہ لوگ جنہوں نے اﷲ سے جاملنے کو جھٹلایا ہے ! یہاں تک کہ جب قیامت اچانک ان کے سامنے آکھڑی ہوگی تو وہ کہیں گے : ’’ ہائے افسوس ! کہ ہم نے اس (قیامت) کے بارے میں بڑی کوتاہی کی۔ ‘‘ اور وہ (اس وقت) اپنی پیٹھوں پر اپنے گناہوں کا بوجھ لادے ہوئے ہوں گے۔ (لہٰذا) خبردار رہو کہ بہت برا بوجھ ہے جو یہ لوگ اُٹھا رہے ہیں

 

7
6 الأنعام
36

إِنَّمَا يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ يَسْمَعُونَ وَالْمَوْتَى يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ ثُمَّ إِلَيْهِ يُرْجَعُونَ 

تشریح

بات تو وہی لوگ مان سکتے ہیں جو (حق کے طالب بن کر) سنیں ۔ جہاں تک ان مُردوں کا تعلق ہے، ان کو تو اﷲ ہی قبروں سے اُٹھائے گا، پھر یہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے

7
6 الأنعام
38

وَمَا مِن دَآبَّةٍ فِي الأَرْضِ وَلاَ طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلاَّ أُمَمٌ أَمْثَالُكُم مَّا فَرَّطْنَا فِي الكِتَابِ مِن شَيْءٍ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ 

تشریح

اور زمین میں جتنے جانور چلتے ہیں ، اور جتنے پرندے اپنے پروں سے اُڑتے ہیں ، وہ سب مخلوقات کی تم جیسی ہی اصناف ہیں ۔ ہم نے کتا ب (یعنی لوحِ محفوظ) میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ پھر ان سب کو جمع کر کے ان کے پروردگار کی طرف لے جایا جائے گا

8
7 الأعراف
29

قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَأَقِيمُواْ وُجُوهَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ 

تشریح

کہو کہ : ’’ میرے پروردگار نے تو انصاف کا حکم دیا ہے۔ اور (یہ حکم دیا ہے کہ :) ’’ جب کہیں سجدہ کرو، اپنا رُخ ٹھیک ٹھیک رکھو، اور اس یقین کے ساتھ اُس کو پکارو کہ اطاعت خالص اُسی کا حق ہے۔ جس طرح اُس نے تمہیں ابتدا میں پیدا کیا تھا، اُسی طرح تم دوبارہ پیدا ہوگے۔ ‘‘

8
7 الأعراف
53

هَلْ يَنظُرُونَ إِلاَّ تَأْوِيلَهُ يَوْمَ يَأْتِي تَأْوِيلُهُ يَقُولُ الَّذِينَ نَسُوهُ مِن قَبْلُ قَدْ جَاءتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ فَهَل لَّنَا مِن شُفَعَاء فَيَشْفَعُواْ لَنَا أَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ قَدْ خَسِرُواْ أَنفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَفْتَرُونَ 

تشریح

 (اب) یہ (کافر) اُس آخری انجام کے سوا کس بات کے منتظر ہیں جو اس کتاب میں مذکور ہے ؟ (حالانکہ) جس دن وہ آخری انجام آگیا جو اِس کتاب نے بتایا ہے، اُس دن یہ لوگ جو اُس انجام کو بھلا چکے تھے، یہ کہیں گے کہ : ’’ ہمارے پروردگار کے پیغمبر واقعی سچی خبر لائے تھے۔ اب کیا ہمیں کچھ سفارشی میسر آسکتے ہیں جو ہماری سفارش کریں ، یا کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ہمیں دوبارہ وہیں (دنیا میں ) بھیج دیا جائے، تاکہ ہم جو (برے) کام پہلے کرتے رہے ہیں ، اُن کے برخلاف دوسرے (نیک) عمل کریں ؟ ‘‘ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنی جانوں کیلئے سخت گھاٹے کا سودا کر چکے ہیں ، اور جو (دیوتا) انہوں نے گھڑ رکھے ہیں ، اِنہیں (اُس دن) اُن کا کہیں سراغ نہیں ملے گا

10
9 التوبة
34-35

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلاَ يُنفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ 

تشریح

اے ایمان والو ! (یہودی) احبار اور (عیسائی) راہبوں میں سے بہت سے ایسے ہیں کہ لوگوں کا مال ناحق طریقے سے کھاتے ہیں ، اور دوسروں کو اﷲ کے راستے سے روکتے ہیں ۔ اور جو لوگ سونے چاندی کو جمع کرکے رکھتے ہیں ، اور اُس کو اﷲ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے، اُن کو ایک دردناک عذاب کی ’’ خوشخبری ‘‘ سنادو

يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ هَذَا مَا كَنَزْتُمْ لأَنفُسِكُمْ فَذُوقُواْ مَا كُنتُمْ تَكْنِزُونَ 

تشریح

جس دن اس دولت کو جہنم کی آگ میں تپایا جائے گا، پھر اُس سے ان لوگوں کی پیشانیاں اور ان کی کروٹیں اور ا ن کی پیٹھیں داغی جائیں گی، (اور کہا جائے گا کہ :) ’’ یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لئے جمع کیا تھا ! اب چکھو اُس خزانے کا مزہ جو تم جوڑ جوڑ کر رکھا کرتے تھے۔ ‘‘

11
10 يونس
4

إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا إِنَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ بِالْقِسْطِ وَالَّذِينَ كَفَرُواْ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُواْ يَكْفُرُونَ 

تشریح

اُسی کی طرف تم سب کو لوٹنا ہے۔ یہ اﷲ کا سچا وعدہ ہے۔ یقینا ساری مخلوق کو شروع میں بھی وہی پیدا کرتا ہے، اور دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا، تاکہ جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور جنہوں نے نیک عمل کئے ہیں اُن کو انصاف کے ساتھ اس کا صلہ دے۔ اور جنہوں نے کفر اَپنا لیا ہے، ان کیلئے کھولتے ہوئے پانی کا مشروب ہے، اور دُکھ دینے والا عذاب ہے، کیونکہ وہ حق کا انکار کرتے تھے

11
10 يونس
26-30

لِّلَّذِينَ أَحْسَنُواْ الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ وَلاَ يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلاَ ذِلَّةٌ أُوْلَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ 

تشریح

جن لوگوں نے بہتر کام کئے ہیں ، بہترین حالت اُنہی کیلئے ہے، اور اُس سے بڑھ کر کچھ اور بھی ! اُن کے چہروں پر نہ کبھی سیاہی چھائے گی، نہ ذلت۔ وہ جنت کے باسی ہیں ! وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے

وَالَّذِينَ كَسَبُواْ السَّيِّئَاتِ جَزَاء سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ مَّا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ كَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ اللَّيْلِ مُظْلِمًا أُوْلَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

تشریح

رہے وہ لوگ جنہوں نے برائیاں کمائی ہیں ، تو (ان کی) برائی کا بدلہ اُسی جیسا برا ہوگا۔ اور اُن پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی، اﷲ (کے عذاب) سے انہیں کوئی بچانے والا نہیں ہوگا۔ ایسا لگے گا جیسے اُن کے چہروں پر اندھیری رات کی تہیں چڑھا دی گئی ہیں ۔ وہ دوزخ کے باسی ہیں ۔ وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے

وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُواْ مَكَانَكُمْ أَنتُمْ وَشُرَكَآؤُكُمْ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ وَقَالَ شُرَكَآؤُهُم مَّا كُنتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ 

تشریح

اور (یاد رکھو) وہ دن جب ہم ان سب کو اِکٹھا کریں گے، پھر جن لوگوں نے شرک کیا تھا، اُن سے کہیں گے کہ : ’’ ذرا اپنی جگہ ٹھہرو، تم بھی اور وہ بھی جن کو تم نے اﷲ کا شریک مانا تھا ! ‘‘ پھر اُن کے درمیان (عابد اور معبود کا) جو رشتہ تھا، ہم وہ ختم کر دیں گے، اور اُن کے وہ شریک کہیں گے کہ : ’’ تم ہماری عبادت تو نہیں کر تے تھے

فَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَافِلِينَ 

تشریح

ہمارے اور تمہارے درمیان اﷲ گواہ بننے کیلئے کافی ہے (کہ) ہم تمہاری عبادت سے بالکل بے خبر تھے۔ ‘‘

هُنَالِكَ تَبْلُو كُلُّ نَفْسٍ مَّا أَسْلَفَتْ وَرُدُّواْ إِلَى اللَّهِ مَوْلاَهُمُ الْحَقِّ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَفْتَرُونَ 

تشریح

ہر شخص نے ماضی میں جو کچھ کیا ہوگا، اس موقع پر وہ خود اُس کو پرکھ لے گا، اور سب کو اُن کے مالکِ حقیقی کی طرف لوٹا دیا جائے گا، اور جو جھوٹ اُنہوں نے تراش رکھے تھے، اُن کا کوئی سراغ اُنہیں نہیں ملے گا

11
10 يونس
45

وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ كَأَن لَّمْ يَلْبَثُواْ إِلاَّ سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ يَتَعَارَفُونَ بَيْنَهُمْ قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِلِقَاء اللَّهِ وَمَا كَانُواْ مُهْتَدِينَ 

تشریح

اور جس دن اﷲ ان کو (میدانِ حشر میں ) اِکٹھا کرے گا، تو انہیں ایسا معلوم ہو گا جیسے وہ (دُنیا میں یا قبر میں ) دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے (اسی لئے) وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچانتے ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ اُن لوگوں نے بڑے گھاٹے کا سودا کیا ہے جنہوں نے اﷲ سے (آخرت میں ) جاملنے کو جھٹلایا ہے، اور جو راہِ راست پر نہیں آئے

12
11 هود
18

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أُوْلَئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَى رَبِّهِمْ وَيَقُولُ الأَشْهَادُ هَؤُلاء الَّذِينَ كَذَبُواْ عَلَى رَبِّهِمْ أَلاَ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ.

تشریح

اور اُس شخص سے بڑاظالم کون ہوگا جو اﷲ پر جھوٹ باندھے ؟ ایسے لوگوں کی اُن کے رَبّ کے پاس پیشی ہوگی، اور گواہی دینے والے کہیں گے کہ : ’’ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹی باتیں لگائی تھیں ۔ ‘‘ سب لوگ سن لیں کہ اﷲ کی لعنت ہے ان ظالموں پر

12
11 هود
98

يَقْدُمُ قَوْمَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَوْرَدَهُمُ النَّارَ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ 

تشریح

وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا، اور ان سب کو دوزخ میں لا اُتارے گا۔ اور وہ بدترین گھاٹ ہے جس پر کوئی اُترے

12
11 هود
103-108

إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الآخِرَةِ ذَلِكَ يَوْمٌ مَّجْمُوعٌ لَّهُ النَّاسُ وَذَلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُودٌ 

تشریح

ان ساری باتوں میں اُس شخص کیلئے بڑی عبرت ہے جوآخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو۔ وہ ایسا دن ہوگا جس کیلئے تمام لوگوں کو اِکٹھا کیاجائے گا، اور وہ ایسا دن ہوگا جسے سب کے سب کھلی آنکھوں دیکھیں گے

وَمَا نُؤَخِّرُهُ إِلاَّ لأَجَلٍ مَّعْدُودٍ

تشریح

ہم نے اُسے ملتوی کیا ہے تو بس ایک گنی چنی مدت کیلئے ملتوی کیا ہے

يَوْمَ يَأْتِ لاَ تَكَلَّمُ نَفْسٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ 

تشریح

جب وہ دن آجائے گا تو کوئی اﷲ کی اجازت کے بغیر بات نہیں کر سکے گا۔ پھر اُن میں کوئی بدحال ہوگا، اور کوئی خوش حال

فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُواْ فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ 

تشریح

چنانچہ جو بدحال ہوں گے، وہ دوزخ میں ہوں گے جہاں ان کی چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں گی

خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ إِلاَّ مَا شَاء رَبُّكَ إِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ 

تشریح

یہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں ، اِلا یہ کہ تمہارے رَبّ ہی کو کچھ اور منظور ہو۔ یقینا تمہارا رَبّ جو اِرادہ کر لے، اس پر اچھی طرح عمل کرتا ہے

وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُواْ فَفِي الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ إِلاَّ مَا شَاء رَبُّكَ عَطَاء غَيْرَ مَجْذُوذٍ 

تشریح

اور جو لوگ خوش حال ہوں گے وہ جنت میں ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں ، اِلا یہ کہ تمہارے رَبّ ہی کو کچھ اور منظور ہو۔ یہ ایک ایسی عطا ہوگی جو کبھی ختم ہونے میں نہیں آئے گی

13
14 ابراهيم
48-51

يَوْمَ تُبَدَّلُ الأَرْضُ غَيْرَ الأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ وَبَرَزُواْ للَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ 

تشریح

 اُس دن جب یہ زمین ایک دوسری زمین سے بدل دی جائے گی ، اور آسمان بھی (بدل جائے گا ) اور سب کے سب خدائے واحد و قہار کے سامنے پیش ہوں گے 

وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِينَ فِي الأَصْفَادِ 

تشریح

اور اُس دن تم مجرموں کو اس حالت میں دیکھو گے کہ وہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہوں گے 

سَرَابِيلُهُم مِّن قَطِرَانٍ وَتَغْشَى وُجُوهَهُمْ النَّارُ 

تشریح

اُن کے قمیص تارکول کے ہوں گے ، اور آگ اُن کے چہروں پر چھائی ہوئی ہوگی 

لِيَجْزِي اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ 

تشریح

 تاکہ اﷲ ہر شخص کو اُس کے کئے کا بدلہ دے ۔ اﷲ جلد حساب چکانے والا ہے 

14
22 الحج
24-25

وَهُدُوْٓا اِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ  وَهُدُوْٓا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِيْدِ

تشریح

اور (وجہ یہ ہے کہ) ان لوگوں کی رسائی پاکیزہ بات (یعنی کلہ توحید) تک ہو گئی تھی، اور وہ اُس خدا کے راستے تک پہنچ گئے تھے جو ہر تعریف کا مستحق ہے

اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِيْ جَعَلْنٰهُ لِلنَّاسِ سَوَاۗءَۨ الْعَاكِفُ فِيْهِ وَالْبَادِ ۭ وَمَنْ يُّرِدْ فِيْهِ بِاِلْحَادٍۢ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍ 

تشریح

بیشک وہ لوگ (سزا کے لائق ہیں ) جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے، اور جو دوسروں کو اﷲ کے راستے سے اور اُس مسجدِ حرام سے روکتے ہیں جسے ہم نے لوگوں کیلئے ایسا بنا یا ہے کہ اُس میں وہاں کے باشندے اور باہر سے آنے والے سب برابر ہیں ۔ اور جوکوئی شخص اُس میں ظلم کر کے ٹیڑھی راہ نکالے گا، ہم اُسے دردنا ک عذاب کا مزہ چکھائیں گے

15
17 الإسراء
52

يَوْمَ يَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِيْبُوْنَ بِحَمْدِهِ وَتَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا

تشریح

جس دن وہ تمہیں بلائے گا تو تم اُس کی حمد کرتے ہوئے اُس کے حکم کی تعمیل کروگے، اور یہ سمجھ رہے ہوگے کہ تم بس تھوڑی سی مدت (دنیا میں ) رہے تھے

15
17 الإسراء
71-72

يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ فَمَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَأُوْلَئِكَ يَقْرَؤُونَ كِتَابَهُمْ وَلاَ يُظْلَمُونَ فَتِيلاً

تشریح

اُس دن کو یاد رکھو جب ہم تمام انسانوں کو اُن کے اعمال ناموں کے ساتھ بلائیں گے۔پھر جنہیں اُن کا اعمال نامہ داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا، تو وہ اپنے اعمال نامے کو پڑھیں گے، اور ان پر ریشہ برابر بھی ظلم نہیں ہوگا

وَمَنْ كَانَ فِيْ هٰذِهِ اَعْمٰى فَهُوَ فِي الْاٰخِرَةِ اَعْمٰى وَاَضَلُّ سَبِيْلًا

تشریح

اور جو شخص دنیا میں اندھا بنا رہا، وہ آخرت میں بھی اندھا، بلکہ راستے سے اور زیادہ بھٹکا ہوا رہے گا

15
17 الإسراء
97

وَمَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُمْ أَوْلِيَاء مِن دُونِهِ وَنَحْشُرُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى وُجُوهِهِمْ عُمْيًا وَبُكْمًا وَصُمًّا مَّأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنَاهُمْ سَعِيرًا 

تشریح

اور جسے اﷲ ہدایت دے، وہی صحیح راستے پر ہوتا ہے، اور جن لوگوں کو وہ گمراہی میں مبتلا کردے تو اُس کے سوا تمہیں اُن کے کوئی مددگار نہیں مل سکتے۔ اور ہم اُنہیں قیامت کے دن منہ کے بل اس طرح اِکٹھا کریں گے کہ وہ اندھے، گونگے اور بہرے ہوں گے۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔ جب کبھی اُس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی، ہم اُسے اور زیادہ بھڑ کا دیں گے

15
17 الإسراء
104

وَّقُلْنَا مِنْۢ بَعْدِهِ لِبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اسْكُنُوا الْاَرْضَ فَاِذَا جَاۗءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيْفًا

تشریح

اور اُس کے بعد بنو اِسرائیل سے کہا کہ : ’’ تم زمین میں بسو، پھر جب آخرت کا وعدہ پورا ہونے کا وقت آئے گا تو ہم تم سب کو جمع کر کے حاضر کر دیں گے۔‘‘

15
18 الكهف
47

وَيَوْمَ نُسَيِّرُ الْجِبَالَ وَتَرَى الْاَرْضَ بَارِزَةً ۙ وَّحَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًا

تشریح

اور (اُس دن کا دھیان رکھو) جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے، اور تم زمین کو دیکھو گے کہ وہ کھلی پڑی ہے، اور ہم ان سب کو گھیر کر اِکٹھا کر دیں گے، اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے

15
18 الكهف
52-53

وَيَوْمَ يَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَاۗءِيَ الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَهُمْ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ مَّوْبِقًا

تشریح

اور اُس دن کا دھیان کرو جب اﷲ (ان مشرکوں سے) کہے گا کہ : ’’ ذرا پکارو اُن کو جنہیں تم نے میری خدائی میں شریک سمجھ رکھا تھا !‘‘ چنانچہ وہ پکاریں گے، لیکن وہ ان کو کوئی جواب نہیں دیں گے، اور ہم اُن کے درمیان ایک مہلک آڑ حائل کر دیں گے

وَرَأَى الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا 

تشریح

اور مجرم لوگ آگ کو دیکھیں گے تو سمجھ جائیں گے کہ انہیں اسی میں گرنا ہے، اور اس سے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں پائیں گے

16
19 مريم
37-39

فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَيْنِهِمْ ۚ فَوَيْلٌ لِّـلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيْمٍ 

تشریح

پھر بھی ان میں سے مختلف گروہوں نے اختلاف ڈال دیاہے، چنانچہ جس دن یہ ایک زبردست دن کا مشاہدہ کریں گے، اُس دن اُن کی بڑی تباہی ہوگی جنہوں نے کفر کا ارتکاب کیا ہے

اَسْمِعْ بِهِمْ وَاَبْصِرْ ۙيَوْمَ يَاْتُوْنَنَا لٰكِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْيَوْمَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ

تشریح

جس روز یہ ہمارے پاس آئیں گے، اُس دن یہ کتنے سننے والے اور دیکھنے والے بن جائیں گے ! لیکن یہ ظالم آج کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں

وَاَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ اِذْ قُضِيَ الْاَمْرُ ۘ وَهُمْ فِيْ غَفْلَةٍ وَّهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ

تشریح

اور (اے پیغمبر !) ان کو اُس پچھتاوے کے دن سے ڈرائیے جب ہر بات کا آخری فیصلہ ہو جائے گا، جبکہ یہ لوگ (اس وقت) غفلت میں ہیں ، اور ایمان نہیں لارہے

16
19 مريم
68-72

فَوَ رَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَالشَّيٰطِيْنَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا

تشریح

تو قسم ہے تمہارے پروردگار کی ! ہم ان کو اور ان کے ساتھ سارے شیطانوں کو ضرور اِکٹھا کریں گے، پھر ان کو دوزخ کے گرد اس طرح لے کر آئیں گے کہ یہ سب گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے

ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيْعَةٍ اَيُّهُمْ اَشَدُّ عَلَي الرَّحْمٰنِ عِتِيًّا 

تشریح

پھر ان کے ہر گروہ میں سے اُن لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو خدائے رحمٰن کے ساتھ سرکشی کرنے میں زیادہ سخت تھے

ثُمَّ لَنَحْنُ اَعْلَمُ بِالَّذِيْنَ هُمْ اَوْلٰى بِهَا صِلِيًّا

تشریح

پھر یہ بات ہم ہی خوب جانتے ہیں کہ وہ کون لوگ ہیں جو سب سے پہلے اس دوزخ میں جھونکے جانے کے زیادہ مستحق ہیں

وَاِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلٰي رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا 

تشریح

اور تم میں سے کوئی نہیں ہے جس کا اِ س (دوزخ) پر گذر نہ ہو۔ اس بات کا اﷲ نے حتمی طور پر ذمہ لے رکھا ہے

ثُمَّ نُـنَجِّي الَّذِيْنَ اتَّقَوْا وَّنَذَرُ الظّٰلِمِيْنَ فِيْهَا جِثِيًّا

تشریح

پھر جن لوگوں نے تقویٰ اختیار کیا ہے، انہیں تو ہم نجات دے دیں گے، اور جو ظالم ہیں ، انہیں اس حالت میں چھوڑ دیں گے کہ وہ اس (دوزخ میں) گھٹنوں کے بل پڑے ہوں گے

16
19 مريم
85-86

يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِيْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًا

تشریح

(اُس دن کو نہ بھولو) جس دن ہم سارے متقی لوگوں کو مہمان بنا کر خدائے رحمٰن کے پاس جمع کریں گے

وَّنَسُوْقُ الْمُجْرِمِيْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًا 

تشریح

اور مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح ہنکا کر دوزخ کی طرف لے جائیں گے

16
19 مريم
93-95

اِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اِلَّآ اٰتِي الرَّحْمٰنِ عَبْدًا

تشریح

آسمانوں اور زمین میں جتنے لوگ ہیں ، ان میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو خدائے رحمن کے حضور بندہ بن کر نہ آئے

لَقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا 

تشریح

یقین رکھو کہ اُس نے سب کا احاطہ کر رکھا ہے اور انہیں خوب اچھی طرح گن رکھا ہے

وَكُلُّهُمْ آتِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَرْدًا 

تشریح

اور قیامت کے دن ان میں سے ایک ایک شخص اُس کے پاس اکیلا آئے گا

16
20 طه
100-112

مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وِزْرًا

تشریح

جو لوگ اُس سے منہ موڑیں گے، تو وہ قیامت کے دن بڑا بھاری بوجھ لادے ہوں گے

خٰلِدِيْنَ فِيْهِ ۭ وَسَاۗءَ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ حِمْلًا

تشریح

جس (کے عذاب) میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور قیامت کے دن اُن کیلئے یہ بدترین بوجھ ہو گا

يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ وَنَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ زُرْقًا 

تشریح

جس دن صور پھونکا جائے گا، اور اُ س دن ہم سارے مجرموں کو گھیر کر اس طرح جمع کریں گے کہ وہ نیلے پڑے ہوں گے

يَّتَخَافَتُوْنَ بَيْنَهُمْ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا عَشْرًا 

تشریح

آپس میں سرگوشیاں کر رہے ہوں گے کہ تم (قبروں میں یا دنیا میں ) دس دن سے زیادہ نہیں ٹھہرے

نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَقُوْلُوْنَ اِذْ يَقُوْلُ اَمْثَلُهُمْ طَرِيْقَةً اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا يَوْمًا

تشریح

جس بارے میں وہ باتیں کر یں گے اُ س کی حقیقت ہمیں خوب معلوم ہے، جبکہ ان میں سے جس کا طریقہ سب سے بہتر ہوگا، وہ کہے گا کہ تم ایک دن سے زیادہ نہیں ٹھہرے

وَيَسْـأَلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّيْ نَسْفًا 

تشریح

اور لوگ تم سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں (کہ قیامت میں ان کا کیا بنے گا؟) جواب میں کہہ دو کہ میرا پروردگار ان کو دُھول کی طرح اُڑادے گا

فَـيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا

تشریح

اور زمین کوا یسا ہموار چٹیل میدان بنا کر چھوڑے گا

لَّا تَرٰى فِيْهَا عِوَجًا وَّلَآ اَمْتًا

تشریح

کہ اس میں تمہیں نہ کوئی بل نظر آئے گا، نہ کوئی اُبھار

يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لاَ عِوَجَ لَهُ وَخَشَعَت الأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ فَلا تَسْمَعُ إِلاَّ هَمْسًا 

تشریح

اُس دن سب کے سب منادی کے پیچھے اس طرح چلے آئیں گے کہ اُس کے سامنے کوئی ٹیڑھ نہیں دکھاسکیں گے۔ اور خدائے رحمن کے آگے تمام آوازیں دَب کر رہ جائیں گی، چنانچہ تمہیں پاؤں کی سرسر اہٹ کے سوا کچھ سنائی نہیں دے گا

يَوْمَئِذٍ لاَّ تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلاَّ مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَرَضِيَ لَهُ قَوْلاً 

تشریح

اُس دن کسی کی سفارش کام نہیں آئے گی، سوائے اُس شخص (کی سفارش) کے جسے خدائے رحمن نے اجازت دے دی ہو، اور جس کے بولنے پر وہ راضی ہو

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِهِ عِلْمًا

تشریح

وہ لوگوں کی ساری اگلی پچھلی باتوں کو خوب جانتا ہے، اور وہ اُس کے علم کا احاطہ نہیں کرسکتے

وَعَنَتِ الْوُجُوْهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّوْمِ ۭ وَقَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا 

تشریح

اور سارے کے سارے چہرے حی و قیوم کے آگے جھکے ہوں گے، اورجو کوئی ظلم کا بوجھ لاد کر لایا ہوگا، نامراد ہوگا

وَمَنْ يَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخٰفُ ظُلْمًا وَّلَا هَضْمًا

تشریح

اور جس نے نیک عمل کئے ہوں گے، جبکہ وہ مومن بھی ہو، تو اُسے نہ کسی زیادتی کا اندیشہ ہوگا، نہ کسی حق تلفی کا

16
20 طه
124-126

وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى 

تشریح

اور جو میری نصیحت سے منہ موڑے گا تو اُس کو بڑی تنگ زندگی ملے گی، اور قیامت کے دن ہم اُسے اندھا کر کے اُٹھائیں گے

قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَى وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا 

تشریح

وہ کہے گا کہ : ’’ یا رَبّ ! تو نے مجھے اندھا کر کے کیوں اُٹھا یا، حالانکہ میں توآنکھوں والا تھا؟‘‘

قَالَ كَذٰلِكَ اَتَتْكَ اٰيٰتُنَا فَنَسِيْتَهَا ۚ وَكَذٰلِكَ الْيَوْمَ تُنْسٰى

تشریح

اﷲ کہے گا : ’’ اسی طرح ہماری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں ، مگر تو نے اُنہیں بھلا دیا۔ اور آج اُسی طرح تجھے بھلادیا جائے گا

17
21 الأنبياء
40

بَلْ تَاْتِيْهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنْظَرُوْنَ

تشریح

بلکہ وہ (آگ) ان کے پاس ایک دم آدھمکے گی، اور ان کے ہوش و حواس گم کر کے رکھ دے گی، پھر نہ یہ اُسے پیچھے ہٹا سکیں گے، اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی

17
21 الأنبياء
103-104

لا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ هَذَا يَوْمُكُمُ الَّذِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ 

تشریح

اُن کو وہ (قیامت کی) سب سے بڑی پریشانی غمگین نہیں کرے گی، اور فرشتے اُن کا (یہ کہہ کر) استقبال کریں گے (کہ) : ’’ یہ تمہارا وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیاجاتا تھا۔‘‘

يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاء كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ 

تشریح

اُس دن (کا دھیان رکھو) جب ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ دیں گے جیسے کاغذوں کے طومار میں تحریریں لپیٹ دی جاتی ہیں ۔ جس طرح ہم نے پہلی بار تخلیق کی ابتدا کی تھی، اسی طرح ہم اُسے دوبارہ پیدا کردیں گے۔ یہ ایک وعدہ ہے جسے پورا کرنے کا ہم نے ذمہ لیا ہے۔ ہمیں یقینا یہ کام کرنا ہے

17
22 الحج
78

وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلاكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ 

تشریح

اور اﷲ کے راستے میں جہادکرو، جیسا کہ جہاد کا حق ہے۔ اُس نے تمہیں (اپنے دین کیلئے) منتخب کر لیا ہے، اور تم پر دین کے معاملے میں کوئی تنگی نہیں رکھی۔ اپنے باپ ابراہیم کے دین کو مضبوطی سے تھام لو، اُس نے پہلے بھی تمہارانام مسلم رکھا تھا، اور اس (قرآن) میں بھی، تاکہ یہ رسول تمہارے گواہ بنیں ، اور تم دوسرے لوگوں کیلئے گواہ بنو۔ لہٰذا نماز قائم کرو، اور زکوٰۃ اداکرو، اور اﷲ کو مضبوطی سے تھامے رکھو، وہ تمہارا رکھوالا ہے، دیکھو، کتنا اچھا رکھوالا، اور کتنا اچھا مددگار !

18
23 المؤمنون
100-101

لَعَلِّيْٓ اَعْمَلُ صَالِحًا فِيْمَا تَرَكْتُ كَلَّا ۭ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِـلُهَا ۭ وَمِنْ وَّرَاۗئِهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ

تشریح

تاکہ جس دُنیا کو میں چھوڑ آیا ہوں ، اُس میں جاکر نیک عمل کروں ۔‘‘ ہر گز نہیں ! یہ تو ایک بات ہی بات ہے جو وہ زبان سے کہہ رہا ہے، اور ان (مرنے والوں ) کے سامنے عالم برزخ کی آڑ ہے جو اُس وقت تک قائم رہے گی جب تک ان کو دوبارہ زندہ کر کے اُٹھایاجائے

فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَلَآ اَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِـذٍ وَّلَا يَتَسَاءَلُوْنَ

تشریح

پھر جب صور پھونکا جائے گا تو نہ ان کے درمیان رشتے ناتے باقی رہیں گے، اور نہ کوئی کسی کو پوچھے گا

19
25 الفرقان
22

يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلائِكَةَ لا بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا

تشریح

جس دن ان کو فرشتے نظر آگئے، اُس دن ان مجرموں کیلئے کوئی خوشی کا موقع نہیں ہوگا، بلکہ یہ کہتے پھریں گے کہ خدایا ! ہمیں ایسی پناہ دے کہ یہ ہم سے دور ہو جائیں

19
25 الفرقان
34

الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَى وُجُوهِهِمْ إِلَى جَهَنَّمَ أُوْلَئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلاً

تشریح

جن لوگوں کو گھیر کر منہ کے بل دوزخ کی طرف لے جایا جائے گا، وہ بدترین مقام پر ہیں ، اور اُن کا راستہ بدترین گمراہی کا راستہ ہے

19
26 الشعراء
90-95

وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ

تشریح

اور جنت متقی لوگوں کیلئے قریب کر دی جائے گی

وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ

تشریح

اور دوزخ کھلے طور پر گمراہوں کے سامنے کر دی جائے گی

وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ

تشریح

اور اُن سے کہا جائے گا کہ : ’’ کہاں ہیں وہ جن کی تم اﷲ کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟

مِن دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ

تشریح

 کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا خود اپنا بچاؤ کر لیں گے؟

فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ

تشریح

 پھر اُن کو اور گمراہوں کو بھی اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیا جائے گا

وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ

تشریح

اور اِبلیس کے سارے لشکروں کو بھی

20
27 النمل
83-85

وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّن يُكَذِّبُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ

تشریح

اور اُ س دن کو نہ بھولو جب ہم ہر اُمت میں سے اُن لوگوں کی پوری فوج کو گھیر لائیں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلایا کرتے تھے، پھر اُن کی جماعت بندی کی جائے گی

حَتَّى إِذَا جَاؤُو قَالَ أَكَذَّبْتُم بِآيَاتِي وَلَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا أَمَّاذَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ 

تشریح

یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو اﷲ کہے گا کہ : ’’ کیا تم نے میری آیتوں کو پوری طرح سمجھے بغیر ہی جھٹلا دیا تھا، یا کیا کرتے رہے تھے؟‘‘

وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لا يَنطِقُونَ

تشریح

اور اُنہوں نے جو ظلم کیا تھا، اُس کی وجہ سے اُن پر عذاب کی بات پوری ہوجائے گی، چنانچہ وہ کچھ بول نہیں سکیں گے

20
28 القصص
65-75

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ

تشریح

اور وہ دن (بھی ہرگز نہ بھولو) جب اﷲ ان کو پکارے گا، اور کہے گا : ’’ تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا؟‘‘

فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الأَنبَاء يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لا يَتَسَاءلُونَ

تشریح

اس پر ساری باتیں (جو یہ بنایا کرتے ہیں ) بے نشان ہو چکی ہوں گی، چنانچہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے کچھ پوچھ بھی نہیں سکیں گے

فَأَمَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَعَسَى أَن يَكُونَ مِنَ الْمُفْلِحِينَ

تشریح

البتہ جن لوگوں نے توبہ کر لی، اور ایمان لے آئے، اور نیک عمل کئے، تو پوری اُمید ہے کہ وہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جنہیں فلاح حاصل ہوگی

وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاء وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ

تشریح

اور تمہاراپروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، اور (جو چاہتا ہے) پسند کرتا ہے۔ ان کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ اﷲ ان کے شرک سے پاک اور بہت بالا و برتر ہے

وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

تشریح

اور تمہارا پروردگار اُن باتوں کو بھی جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں ، اور اُن باتوں کو بھی جو یہ کھلم کھلا کرتے ہیں

وَهُوَ اللَّهُ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ لَهُ الْحَمْدُ فِي الأُولَى وَالآخِرَةِ وَلَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

تشریح

اﷲ وہی ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، تعریف اُسی کی ہے، دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ اور حکم اُسی کا چلتا ہے، اور اُسی کی طرف تم سب واپس بھیجے جاؤ گے

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَ سَرْمَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِضِيَاء أَفَلا تَسْمَعُونَ

تشریح

(اے پیغمبر ! ان سے) کہو : ’’ ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر اﷲ تم پر رات کو ہمیشہ کیلئے قیامت تک مسلط رکھے تو اﷲ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہارے پاس روشنی لے کر آئے؟ بھلا کیا تم سنتے نہیں ہو؟‘‘

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِلَيْلٍ تَسْكُنُونَ فِيهِ أَفَلا تُبْصِرُونَ

تشریح

کہو : ’’ ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر اﷲ تم پر دن کو ہمیشہ کیلئے قیامت تک مسلط کردے تو اﷲ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہیں وہ رات لاکر دیدے جس میں تم سکون حاصل کر سکو؟ بھلا کیا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا؟

وَمِن رَّحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

تشریح

یہ تو اُسی نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات بھی بنائی اور دن بھی، تاکہ تم اُس میں سکون حاصل کرو، اور اِس میں اﷲ کا فضل تلاش کرو، اور تاکہ تم شکر اَدا کرو

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ

تشریح

اور وہ دن (نہ بھولو) جب وہ ان (مشرکوں ) کو پکارے گا، اور کہے گا کہ :’’ کہاں ہیں (خدائی میں ) میرے وہ شریک جن کا تم دعویٰ کیا کرتے تھے؟

وَنَزَعْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا فَقُلْنَا هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ

تشریح

اور ہم ہر اُمت میں سے ایک گواہی دینے والا نکال لائیں گے، پھر کہیں گے کہ : ’’ لاؤ اپنی کوئی دلیل !‘‘ اُس وقت اُن کو پتہ چل جائے گا کہ سچی بات اﷲ ہی کی تھی، اور وہ ساری باتیں جو انہوں نے گھڑ رکھی تھیں ، سب گم ہو کر رہ جائیں گی

21
30 الروم
14-16

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ

تشریح

اور جس دن قیامت برپا ہوگی، اُس روز لوگ مختلف قسموں میں بٹ جائیں گے

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ

تشریح

چنانچہ جو لوگ ایمان لائے تھے، اور انہوں نے نیک عمل کئے تھے، اُن کو تو جنت میں ایسی خوشیاں دی جائیں گی جو اُن کے چہروں سے پھوٹی پڑ رہی ہوں گی

وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاء الآخِرَةِ فَأُوْلَئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ

تشریح

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا تھا اور ہماری آیتوں کو اور آخرت کا سامنا کرنے کو جھٹلا یا تھا، تو ایسے لوگوں کو عذاب میں دھر لیا جائے گا

21
30 الروم
22-25

وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّلْعَالِمِينَ

تشریح

 اور اس کی نشانیوں کا ایک حصہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا اختلاف بھی ہے۔ یقینا اس میں دانش مندوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔ 

وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُم مِّن فَضْلِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ

تشریح

 اور اس کی نشانیوں کا ایک حصہ تمہارا رات اور دن کے وقت سونا اور اللہ کا فضل تلاش کرنا ہے۔ (٩) یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو بات سنتے ہوں۔ 

وَمِنْ آيَاتِهِ يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاء مَاء فَيُحْيِي بِهِ الأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

تشریح

اور اُس کی ایک نشانی یہ ہے کہ وہ تمہیں بجلی کی چمک دکھاتا ہے جس سے ڈر بھی لگتا ہے، اور اُمید بھی ہوتی ہے، اور آسمان سے پانی برساتا ہے، جس کے ذریعے وہ زمین کو اُس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشتا ہے۔ یقینا اس میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں

وَمِنْ آيَاتِهِ أَن تَقُومَ السَّمَاء وَالأَرْضُ بِأَمْرِهِ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِّنَ الأَرْضِ إِذَا أَنتُمْ تَخْرُجُونَ

تشریح

اور اُس کی ایک نشانی یہ ہے کہ آسمان اور زمین اُس کے حکم سے قائم ہیں ۔ پھر جب وہ ایک پکاردے کر تمہیں زمین سے بلائے گا تو تم فوراً نکل پڑو گے

21
30 الروم
55-57

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ كَذَلِكَ كَانُوا يُؤْفَكُونَ

تشریح

اور جس دن قیامت برپا ہوگی، اُس دن مجرم لوگ قسم کھالیں گے کہ وہ (برزخ میں ) ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ اسی طرح (دُنیا میں بھی) وہ اندھے چلا کرتے تھے

وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَالإِيمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْبَعْثِ فَهَذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلَكِنَّكُمْ كُنتُمْ لا تَعْلَمُونَ

تشریح

جن لوگوں کو علم اور ایمان عطا کیا گیا ہے، وہ کہیں گے کہ : ’’ تم اﷲ کی لکھی ہوئی تقدیر کے مطابق حشر کے دن تک (برزخ میں ) پڑے رہے ہو۔ اب یہ وہی حشر کا دن ہے، لیکن تم لوگ یقین نہیں کرتے تھے۔‘‘

فَيَوْمَئِذٍ لاَّ يَنفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ

تشریح

چنانچہ جن لوگوں نے ظلم کی راہ اپنائی تھی، اُس دن اُن کی معذرت اُنہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی، اور نہ اُن سے یہ کہا جائے گا کہ اﷲ کی ناراضی دور کرو

21
32 السجدة
5

يُدَبِّرُ الأَمْرَ مِنَ السَّمَاء إِلَى الأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ

تشریح

وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کا انتظام خود کرتا ہے، پھر وہ کام ایک ایسے دن میں اُس کے پاس اُوپر پہنچ جاتا ہے جس کی مقدار تمہاری گنتی کے حساب سے ایک ہزار سال ہوتی ہے

23
36 يس
48-59

وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

تشریح

اور کہتے ہیں کہ : ’’ یہ (قیامت کا) وعدہ کب پورا ہوگا؟ (مسلمانو !) بتاؤ، اگر تم سچے ہو۔‘‘

مَا يَنظُرُونَ إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ

تشریح

(دراصل) یہ لوگ بس ایک چنگھاڑ کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کی حجت بازی کے عین درمیان انہیں آپکڑے گی

فَلا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ

تشریح

پھرنہ یہ کوئی وصیت کرسکیں گے، اور نہ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاسکیں گے

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ

تشریح

اور صور پھونکا جائے گا تو یکا یک یہ اپنی قبروں سے نکل کر اپنے پروردگار کی طرف تیزی سے روانہ ہوجائیں گے

قَالُوا يَا وَيْلَنَا مَن بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ

تشریح

کہیں گے کہ : ’’ ہائے ہماری کم بختی ! ہمیں کس نے ہمارے مرقد سے اُٹھا کھڑا کیا ہے؟‘‘ (جواب ملے گا کہ) : ’’ یہ وہی چیز ہے جس کا خدائے رحمن نے وعدہ کیا تھا، اور پیغمبروں نے سچی بات کہی تھی۔‘‘

إِن كَانَتْ إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

تشریح

اور کچھ نہیں ، بس ایک زور کی آواز ہوگی، جس کے بعد یہ سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے

فَالْيَوْمَ لا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَلا تُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ 

تشریح

چنانچہ اُس دن کسی شخص پر کوئی ظلم نہیں ہوگا، اور تمہیں کسی اور چیز کا نہیں ، بلکہ اُنہی کاموں کا بدلہ ملے گا جو تم کیا کرتے تھے

إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ

تشریح

جنت والے لوگ اُس دن یقینا اپنے مشغلے میں مگن ہوں گے

هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلالٍ عَلَى الأَرَائِكِ مُتَّكِؤُونَ

تشریح

وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں آرام دہ نشستوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے

لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ

تشریح

وہاں ان کے لئے میوے ہوں گے، اور انہیں ہر وہ چیز ملے گی جو وہ مانگوائیں گے

سَلامٌ قَوْلاً مِن رَّبٍّ رَّحِيمٍ

تشریح

رحمت والے پروردگار کی طرف سے اُنہیں سلام کہا جائے گا

وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ

تشریح

(اور کافروں سے کہا جائے گا کہ :) ’’ اے مجرمو ! آج تم (مومنوں سے) الگ ہوجاؤ

23
37 الصافات
20-26

وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَذَا يَوْمُ الدِّينِ

تشریح

اور کہیں گے کہ : ’’ ہائے ہماری شامت ! یہ تو حساب و کتاب کا دن ہے۔‘‘

هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ

تشریح

(جی ہاں !) یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ 

تشریح

(فرشتوں سے کہا جائے گا کہ :) ’’ گھیر لاؤ اُن سب کو جنہوں نے ظلم کیا تھا، اوراُن کے ساتھیوں کو بھی، اور اُن کو بھی جن کی یہ اﷲ کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے،

مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَى صِرَاطِ الْجَحِيمِ

تشریح

پھر انہیں دوزخ کا راستہ دکھاؤ

وَقِفُوهُمْ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ

تشریح

اور ذرا انہیں ٹھہراؤ، ان سے کچھ پوچھا جائے گا۔

مَا لَكُمْ لا تَنَاصَرُونَ

تشریح

’’ کیوں جی؟ تمہیں کیا ہوا کہ تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کررہے؟‘‘

بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ

تشریح

اس کے بجائے یہ تو آج سرجھکائے کھڑے ہیں 

24
39 الزمر
75

وَتَرَى الْمَلائِكَةَ حَافِّينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْحَقِّ وَقِيلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

تشریح

اور تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کر رہے ہوں گے، اور لوگوں کے درمیان برحق فیصلہ کر دیا جائے گا، اور کہنے والے کہیں گے کہ : ’’ تما م تر تعریف اﷲ کی ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔‘‘

24
40 غافر
15-17

رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَن يَشَاء مِنْ عِبَادِهِ لِيُنذِرَ يَوْمَ التَّلاقِ

تشریح

وہ اُونچے درجوں والا، عرش کا مالک ہے۔ وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے رُوح (یعنی وحی) نازل کردیتا ہے تاکہ ملاقات کے اُس دن سے (لوگوں کو) خبردار کرے

يَوْمَ هُم بَارِزُونَ لا يَخْفَى عَلَى اللَّهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ

تشریح

جس دن وہ سب کُھل کر سامنے آجائیں گے، اﷲ سے اُن کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہوگی۔ (کہا جائے گا :) ’’ کس کی بادشاہی ہے آج؟‘‘ (جواب ایک ہی ہوگا کہ :) ’’ صرف اﷲ کی جو واحد و قہار ہے۔‘‘

الْيَوْمَ تُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ لا ظُلْمَ الْيَوْمَ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

تشریح

آج کے دن ہر شخص کو اُس کے کئے کا بدلہ دیا جائے گا۔ آج کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ یقینا اﷲ بہت جلد حساب لینے والا ہے

25
42 الشورى
47

اسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لاَّ مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ مَا لَكُم مِّن مَّلْجَأٍ يَوْمَئِذٍ وَمَا لَكُم مِّن نَّكِيرٍ

تشریح

(لوگو !) اپنے پروردگار کی بات اُس دن کے آنے سے پہلے پہلے مان لو جسے اﷲ کی طرف سے ٹالا نہیں جائے گا۔ اُس دن تمہارے لئے کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی، اور نہ تمہارے لئے پوچھ گچھ کا کوئی موقع ہوگا

25
43 الزخرف
66-67

هَلْ يَنظُرُونَ إِلاَّ السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لا يَشْعُرُونَ

تشریح

یہ لوگ بس اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ قیامت ان کے سامنے اچانک آکھڑی ہو، اور اُنہیں خبر بھی نہ ہو

الأَخِلاَّء يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلاَّ الْمُتَّقِينَ

تشریح

اُس دن تمام دوست ایک دوسرے کے دُشمن ہوں گے، سوائے متقی لوگوں کے

25
44 الدخان
40

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ

تشریح

حقیقت یہ ہے کہ فیصلے کا دن ان سب کی مقررہ میعاد ہے

26
50 ق
11

رِزْقًا لِّلْعِبَادِ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذَلِكَ الْخُرُوجُ

تشریح

تاکہ ہم بندوں کو رزق عطا کریں ، اور (اس طرح) ہم نے اُس پانی سے ایک مردہ پڑے ہوئے شہر کی زندگی دے دی۔ بس اسی طرح (انسانوں کا قبروں سے) نکلنا بھی ہوگا

27
52 الطور
7-12

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ

تشریح

کہ تمہارے پروردگار کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے

مَا لَهُ مِن دَافِعٍ

تشریح

کوئی نہیں ہے جو اُسے روک سکے

يَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَاءُ مَوْرًا

تشریح

جس دن آسمان تھر تھرا کر لرز اُٹھے گا

وَّتَسِيْرُ الْجِبَالُ سَيْرًا

تشریح

اور پہاڑ ہولناک طریقے سے چل پڑیں گے

فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ 

تشریح

تو اُس دن بڑی خرابی ہوگی اُن کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں

الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ خَوْضٍ يَّلْعَبُوْنَ

تشریح

جو بے ہودہ باتوں میں ڈُوبے ہوئے کھیل رہے ہیں

27
52 الطور
45

فَذَرْهُمْ حَتّٰى يُلٰقُوْا يَوْمَهُمُ الَّذِيْ فِيْهِ يُصْعَقُوْنَ 

تشریح

لہٰذا (اے پیغمبر !) تم انہیں (ان کے حال پر) چھوڑ دو، یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن سے جاملیں جس میں ان کے ہوش جاتے رہیں گے

27
54 القمر
6

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَيْءٍ نُّكُرٍ

تشریح

لہٰذا (اے پیغمبر !) تم بھی ان کی پروامت کرو۔ جس دن پکارنے والا ایک ناگوار چیز کی طرف بلائے گا

27
55 الرحمن
37-43

فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاۗءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ 

تشریح

غرض (وہ وقت آئے گا) جب آسمان پھٹ پڑے گا، اور لال چمڑے کی طرح سرخ گلاب بن جائے گا

 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تشریح

اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

فَيَوْمَئِذٍ لاَّ يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلا جَانٌّ 

تشریح

پھر اُس دن نہ کسی انسان سے اُس کے گناہ کے بارے میں پوچھا جائے گا، اور نہ کسی جن سے

فَبِأَيِّ آلاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تشریح

اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

يُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِيْمٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِيْ وَالْاَقْدَامِ 

تشریح

مجرم لوگوں کو اُن کی علامتوں سے پہچان لیا جائے گا، پھر اُنہیں سر کے بالوں اور پاؤں سے پکڑا جائے گا

فَبِاَيِّ اٰلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ

تشریح

اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

هَذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ

تشریح

یہ ہے وہ جہنم جسے یہ مجرم لوگ جھٹلاتے تھے !

27
56 الواقعة
1-6

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ

تشریح

جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آجائے گا

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ

تشریح

تو اُس کے پیش آنے کو کوئی جھٹلانے والا نہیں ہوگا

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

تشریح

وہ ایک تہہ و بالا کرنے والی چیز ہوگی

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا

تشریح

جب زمین ایک بھونچال سے جھنجوڑ دی جائے گی

وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا

تشریح

اور پہاڑوں کو پیس کر چورا کر دیا جائے گا

فَكَانَتْ هَبَاء مُّنبَثًّا

تشریح

یہاں تک کہ وہ بکھرا ہوا غبار بن کر رہ جائیں گے

27
56 الواقعة
49-50

قُلْ إِنَّ الأَوَّلِينَ وَالآخِرِينَ

تشریح

کہہ دو کہ : ’’ یقینا سب اگلے اور پچھلے لوگ

لَمَجْمُوْعُوْنَ اِلٰى مِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ

تشریح

ایک متعین دن کے طے شدہ وقت پر ضرور اِکٹھے کئے جائیں گے

27
57 الحديد
12-15

يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ يَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَبِاَيْمَانِهِمْ بُشْرٰىكُمُ الْيَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ 

تشریح

اُس دن جب تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ اُن کا نور اُن کے سامنے اور اُن کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا، (اور اُن سے کہا جائے گا کہ :) ’’ تمہیں خوش خبری ہے اُن باغات کی جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں تم ہمیشہ ہمیشہ رہو گے۔ یہی ہے جو بڑی زبردست کامیابی ہے۔‘‘

يَوْمَ يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْ ۚ قِيْلَ ارْجِعُوْا وَرَاۗءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا ۭ فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُوْرٍ لَّهٗ بَابٌ ۭ بَاطِنُهٗ فِيْهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهٗ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ

تشریح

اُس دن جب منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے کہ : ’’ ذرا ہمارا اِنتظار کر لو کہ تمہارے نور سے ہم بھی کچھ روشنی حاصل کرلیں ۔‘‘ اُن سے کہا جائے گا کہ : ’’ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ، پھر نور تلاش کرو۔‘‘ پھر اُن کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا جس میں ایک دروازہ ہوگا جس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی، اور باہر کی طرف عذاب ہو گا۔‘‘

يُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ ۭ قَالُوْا بَلٰى وَلٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْاَمَانِيُّ حَتّٰى جَاءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَغَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ 

تشریح

وہ مومنوں کو پکاریں گے کہ : ’’ کیاہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟‘‘ مومن کہیں گے کہ : ’’ ہاں ! تھے تو سہی، لیکن تم نے خود اپنے آپ کو فتنے میں ڈال لیا، اور اِنتظار میں رہے، شک میں پڑے رہے، اور جھوٹی آرزوؤں نے تمہیں دھوکے میں ڈالے رکھا، یہاں تک کہ اﷲ کا حکم آگیا، اور وہ بڑا دھوکے باز (یعنی شیطان) تمہیں دھوکا ہی دیتا رہا

فَالْيَوْمَ لا يُؤْخَذُ مِنكُمْ فِدْيَةٌ وَلا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مَأْوَاكُمُ النَّارُ هِيَ مَوْلاكُمْ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ 

تشریح

چنانچہ آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا، اور نہ اُن لوگوں سے جنہوں نے (کھلے بندوں ) کفر اِختیار کیا تھا۔ تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے، وہی تمہاری رکھوالی ہے، اور یہ بہت بُرا اَنجام ہے۔‘‘

28
64 التغابن
9

يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ ۭوَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُّكَفِّرْ عَنْهُ سَـيِّاٰتِهٖ وَيُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَآ اَبَدًا ۭ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ

تشریح

(یہ دُوسری زندگی) اُس دن (ہوگی) جب اﷲ تمہیں روزِ حشر میں اِکٹھا کرے گا۔ وہ ایسادن ہوگا جس میں کچھ لوگ دُوسروں کو حسرت میں ڈال دیں گے، اور جو شخص اﷲ پر اِیمان لایا ہوگا، اور اس نے نیک عمل کئے ہوں گے، اﷲ اُس کے گناہوں کو معاف کردے گا، اور اُس کے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ ہے بڑی کامیابی

29
68 القلم
42-43

يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ

تشریح

جس دن ساق کھول دی جائے گی، اور ان کو سجدے کیلئے بلایا جائے گا تو یہ سجدہ کر نہیں سکیں گے

خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ

تشریح

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ان پر ذِلت چھائی ہوئی ہوگی۔ اُس وقت بھی انہیں سجدے کیلئے بلایا جاتا تھا جب یہ لوگ صحیح سالم تھے، (اُس وقت قدرت کے باوجود یہ انکار کرتے تھے)

29
69 الحاقة
1-2

الْحَاقَّةُ

تشریح

وہ حقیقت ہو کر رہے گی !

مَا الْحَاقَّةُ

تشریح

کیا ہے وہ حقیقت جو ہو کر رہے گی؟

29
70 المعارج
1-10

سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ

تشریح

ایک مانگنے والے نے وہ عذاب مانگا ہے

لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ

تشریح

 جو کافروں پر آنے والا ہے، کوئی نہیں ہے جو اُسے روک سکے 

مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ

تشریح

 وہ اﷲ کی طرف سے آئے گا جو چڑھنے کے تمام راستوں کا مالک ہے

تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ

تشریح

فرشتے اور رُوح القدس اُس کی طرف ایک ایسے دن میں چڑھ کر جاتے ہیں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا

تشریح

لہٰذا تم خوبصورتی کے ساتھ صبر سے کام لو

إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا

تشریح

یہ لوگ اُسے دُور سمجھ رہے ہیں

وَنَرَاهُ قَرِيبًا

تشریح

اور ہم اُسے قریب دیکھ رہے ہیں

يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ

تشریح

(وہ عذاب) اُس دن ہوگا جب آسمان تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوجائے گا

وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ

تشریح

اور پہاڑ رنگین رُوئی کی طرح ہوجائیں گے

وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا

تشریح

اور کوئی جگری دوست کسی جگری دوست کو پوچھے گا بھی نہیں

29
70 المعارج
43-44

يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَى نُصُبٍ يُوفِضُونَ

تشریح

جس دن یہ جلدی جلدی قبروں سے اس طرح نکلیں گے جیسے اپنے بتوں کی طرف دوڑے جارہے ہوں

خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ذَلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ

تشریح

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذِلت ان پر چھائی ہوئی ہوگی۔ یہ وہی دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے

29
73 المزمل
12-14

إِنَّ لَدَيْنَا أَنْكَالًا وَجَحِيمًا

تشریح

یقین جانو ہمارے پاس بڑی سخت بیڑیاں ہیں ، اور دہکتی ہوئی آگ ہے

وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا

تشریح

اور گلے میں پھنس جانے والا کھانا ہے، اور دُکھ دینے والا عذاب ہے

يَوْمَ تَرْجُفُ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيبًا مَهِيلًا

تشریح

اُس دن جب زمین اور پہاڑ لرز اُٹھیں گے، اور سارے پہاڑ ریت کے بکھرے ہوئے تودے بن کر رہ جائیں گے !

29
73 المزمل
17-18

فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا

تشریح

اگر تم بھی نہ مانے تو پھر اُس دن سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا بنادے گا

السَّمَاءُ مُنْفَطِرٌ بِهِ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا

تشریح

(اور) جس سے آسمان پھٹ پڑے گا۔ اﷲ کے وعدے کو تو پورا ہو کر رہنا ہے

29
74 المدثر
8-10

فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ

تشریح

پھر جب صور میں پھونک مار دی جائے گی

فَذَلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ

تشریح

تو وہ بڑا مشکل دن ہوگا

عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ

تشریح

کافروں کیلئے وہ آسان نہیں ہوگا

29
75 القيامة
7-12

فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ

تشریح

پھر جب آنکھیں چندھیا جائیں گی

وَخَسَفَ الْقَمَرُ

تشریح

اور چاند بے نور ہوجائے گا

وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ

تشریح

اور چاند اور سورج اِکٹھے کر دیئے جائیں گے

يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ

تشریح

اُس وقت انسان کہے گا کہ : ’’ کہاں ہے کوئی جگہ جہاں بھاگ کر جاؤں؟‘‘

كَلَّا لَا وَزَرَ

تشریح

نہیں نہیں ! پناہ کی جگہ نہیں ہوگی

إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ

تشریح

اُس دن تو ہر ایک کو تمہارے پروردگار ہی کے سامنے جاکر ٹھہرنا پڑے گا

29
77 المرسلات
8-15

فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ

تشریح

چنانچہ (وہ واقعہ اُس وقت ہوگا) جب ستارے بجھا دیئے جائیں گے

وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ

تشریح

اور جب آسمان کو چیر دیا جائے گا

وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ

تشریح

اور جب پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے

وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ

تشریح

اور جب پیغمبروں کے جمع ہونے کا وقت آجائے گا

لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ

تشریح

(کوئی پوچھے کہ) اس معاملے کو کس دن کیلئے ملتوی کیا گیا؟

لِيَوْمِ الْفَصْلِ

تشریح

(تو جواب یہ ہے کہ) فیصلے کے دن کیلئے !

وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ

تشریح

اور تمہیں کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا چیز ہے؟

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ

تشریح

بڑی خرابی ہوگی اُس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں

30
78 النبإ
17-20

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا

تشریح

یقین جانو فیصلے کا دِن ایک متعین وقت ہے

يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا

تشریح

وہ دن جب صور پھونکا جائے گا تو تم سب فوج در فوج چلے آؤ گے

وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا

تشریح

اور آسمان کھول دیا جائے گا، تو اُس کے دروازے ہی دروازے بن جائیں گے

وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا

تشریح

اور پہاڑوں کوچلایا جائے گا تو وہ ریت کے سراب کی شکل اختیار کرلیں گے

30
78 النبإ
40

إِنَّا أَنْذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَالَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا

تشریح

حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ایک ایسے عذاب سے خبردار کر دیا ہے جو قریب آنے والا ہے، جس دن ہر شخص وہ اعمال آنکھوں سے دیکھ لے گا جو اُس کے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھے ہیں ، اور کافر یہ کہے گا کہ کاش ! میں مٹی ہوجاتا

30
79 النازعات
6-9

يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ

تشریح

کہ جس دن بھونچال (ہر چیز کو) ہلا ڈالے گا

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ

تشریح

پھر اُس کے بعد ایک اور جھٹکا آئے گا

قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ

تشریح

اُس دن بہت سے دل لرز رہے ہوں گے

أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ

تشریح

اُن کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی

30
79 النازعات
13-14

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ

تشریح

حقیقت تو یہ ہے کہ وہ بس ایک زور کی آواز ہوگی

فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ

تشریح

جس کے بعد وہ اچانک ایک کھلے میدان میں ہوں گے

30
79 النازعات
34-39

فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى

تشریح

پھر جب وہ سب سے بڑا ہنگامہ برپا ہوگا

يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ مَا سَعَى

تشریح

جس دن انسان اپنا سارا کیا دَھرا یاد کرے گا

وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَى

تشریح

اور دوزخ ہر دیکھنے والے کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی

فَأَمَّا مَنْ طَغَى

تشریح

تو وہ جس نے سرکشی کی تھی

وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا

تشریح

اور دُنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی

فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى

تشریح

تو دوزخ ہی اُس کا ٹھکانا ہوگی

30
80 عبس
33-42

فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ

تشریح

آخر جب وہ کان پھاڑنے والی آواز آہی جائے گی، (اُس وقت اس ناشکری کی حقیقت پتہ چل جائے گی)

يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ

تشریح

یہ اُس دن ہوگا جب انسان اپنے بھائی سے بھی بھاگے گا

وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ

تشریح

اور اپنے ماں باپ سے بھی

وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ

تشریح

اور اپنے بیوی بچوں سے بھی

لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ

تشریح

(کیونکہ) ان میں سے ہر ایک کو اُس دن اپنی ایسی فکر پڑی ہوگی کہ اُسے دوسروں کا ہوش نہیں ہوگا

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ

تشریح

اُس روز کتنے چہرے تو چمکتے دمکتے ہوں گے

ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ

تشریح

ہنستے، خوشی مناتے ہوئے

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ

تشریح

اور کتنے چہرے اُس دن ایسے ہوں گے کہ اُن پر خاک پڑی ہوگی

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ

تشریح

سیاہی نے انہیں ڈھانپ رکھا ہوگا

أُولَئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ

تشریح

یہ وہی لوگ ہوں گے جو کافر تھے، بدکار تھے

30
81 التكوير
1-14

إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ

تشریح

جب سورج لپیٹ دیا جائے گا

وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ

تشریح

اور جب ستارے ٹوٹ ٹوٹ کر گریں گے

وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ

تشریح

اور جب پہاڑوں کو چلایا جائے گا

وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ

تشریح

اور جب دس مہینے کی گابھن اُونٹنیوں کو بھی بیکار چھوڑ دیا جائے گا

وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ

تشریح

اور جب وحشی جانور اِکٹھے کر دیئے جائیں گے

وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ

تشریح

اور جب سمندروں کو بھڑکایا جائے گا

وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ

تشریح

اور جب لوگوں کے جوڑے جوڑے بنادیئے جائیں گے

وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ

تشریح

اورجس بچی کو زندہ قبر میں گاڑ دیا گیا تھا، اُس سے پوچھا جائے گا

بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ

تشریح

کہ اُسے کس جرم میں قتل کیا گیا؟

وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ

تشریح

اور جب اعمال نامے کھول دیئے جائیں گے

وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ

تشریح

اور جب آسمان کا چھلکا اُتار دیا جائے گا

وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ

تشریح

اور جب دوزخ بھڑکائی جائے گی

وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ

تشریح

اور جب جنت قریب کر دی جائے گی

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا أَحْضَرَتْ

تشریح

تو اُس وقت ہر شخص کو اپنا سارا کیا دَھرا معلوم ہو جائے گا

30
82 الإنفطار
1-5

إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ

تشریح

جب آسمان چِر جائے گا

وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ

تشریح

اور جب ستارے جھڑ پڑیں گے

وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ

تشریح

اور جب سمندروں کو اُبال دیا جائے گا

وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ

تشریح

اور جب قبریں اُکھاڑ دی جائیں گی

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ

تشریح

اُس وقت ہر شخص کو پتہ چل جائے گا کہ اُس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا

30
82 الإنفطار
15-19

يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ

تشریح

وہ اُس میں جزا وسزا کے دن داخل ہوں گے

وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ

تشریح

اور وہ اُس سے غائب نہیں ہوسکتے

وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ

تشریح

اور تمہیں کیا پتہ کہ جزا و سزا کا دِن کیا چیز ہے؟

ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ

تشریح

ہاں تمہیں کیا پتہ کہ جزا و سزا کا دِن کیا چیز ہے؟

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ

تشریح

یہ وہ دن ہوگا جس میں کسی دوسرے کیلئے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، اور تمام تر حکم اُس دن اﷲ ہی کا چلے گا

30
83 المطففين
15-17

كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ

تشریح

ہر گز نہیں ! حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اُس دن اپنے پروردگار کے دیدار سے محروم ہوں گے

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ

تشریح

پھر ان کو دوزخ میں داخل ہونا پڑے گا

ثُمَّ يُقَالُ هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ

تشریح

پھر کہا جائے گا کہ : ’’ یہ ہے وہ چیز جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے !‘‘

30
84 الإنشقاق
1-2

إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ

تشریح

جب آسمان پھٹ پڑے گا

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

تشریح

اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن کر مان لے گا، اور اُس پر لازم ہے کہ یہی کرے

30
89 الفجر
21-30

كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا

تشریح

ہر گز ایسا نہیں چاہئے۔ جب زمین کو کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا

وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا

تشریح

اور تمہارا پروردگار اور قطاریں باندھے ہوئے فرشتے (میدانِ حشر میں) آئیں گے

وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ وَأَنَّى لَهُ الذِّكْرَى

تشریح

اور اُس دن جہنم کو سامنے لایا جائے گا، تو اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی، اور اُس وقت سمجھ آنے کا موقع کہاں ہوگا؟

يَقُولُ يَالَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي

تشریح

وہ کہے گا کہ :’’ کاش ! میں نے اپنی زندگی کیلئے کچھ آگے بھیج دیا ہوتا !‘‘

فَيَوْمَئِذٍ لَا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ

تشریح

پھر اُس دن اﷲ کے برابر کوئی عذاب دینے والا نہیں ہوگا

وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ

تشریح

اور نہ اُس کے جکڑنے کی طرح کوئی جکڑنے والا ہوگا

يَاأَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ

تشریح

(البتہ نیک لوگوں سے کہا جائے گا کہ :) ’’ اے وہ جان جو (اﷲ کی اطاعت میں ) چین پاچکی ہے !

ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً

تشریح

اپنے پروردگار کی طرف اس طرح لوٹ کر آجا کہ تو اُس سے راضی ہو، اور وہ تجھ سے راضی

فَادْخُلِي فِي عِبَادِي

تشریح

اور شامل ہوجا میرے (نیک) بندوں میں

وَادْخُلِي جَنَّتِي

تشریح

اور داخل ہوجا میری جنت میں ۔‘‘

30
99 الزلزلة
1-8

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا

تشریح

جب زمین اپنے بھونچال سے جھنجوڑ دی جائے گی

وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا

تشریح

اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال دے گی

وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا

تشریح

اور اِنسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا ہے ؟

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

تشریح

اس دن زمین اپنی ساری خبریں بتادے گی

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَا

تشریح

کیونکہ تمہارے پروردگار نے اُسے یہی حکم دیا ہوگا

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ

تشریح

اُس روز لوگ مختلف ٹولیوں میں واپس ہوں گے، تاکہ اُن کے اعمال اُنہیں دکھادیئے جائیں

فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهٗ

تشریح

چنانچہ جس نے ذرّہ برابر کوئی اچھائی کی ہوگی، وہ اُسے دیکھے گا

وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ 

تشریح

اور جس نے ذرّہ برابر کوئی بُرائی کی ہوگی، وہ اُسے دیکھے گا

30
100 العاديات
6-11

اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ

تشریح

کہ انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے

وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيْدٌ

تشریح

اور وہ خود اس بات کا گواہ ہے

وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ

تشریح

اور حقیقت یہ ہے کہ وہ مال کی محبت میں بہت پکا ہے

اَفَلَا يَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُوْرِ

تشریح

کیا نہیں جانتا وہ وقت کہ کریدا جائے جو کچھ قبروں میں ہے 

وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُوْرِ

تشریح

اور تحقیق ہووے جو کچھ کہ جیوں میں ہے

اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيْرٌ

تشریح

یقینا اُن کا پروردگار اُس دن اُن (کی جو حالت ہوگی اُس) سے پوری طرح باخبر ہے

30
101 القارعة
1-5

اَلْقَارِعَةُ

تشریح

(یاد کرو) وہ واقعہ جو دل دہلا کر رکھ دے گا!

مَا الْقَارِعَةُ

تشریح

کیا ہے وہ دل دہلانے والا واقعہ ؟

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ

تشریح

اور تمہیں کیا معلوم وہ دل دہلانے والا واقعہ کیا ہے ؟

يَوْمَ يَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ

تشریح

جس دن سارے لوگ پھیلے ہوئے پروانوں کی طرح ہوجائیں گے

وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ

تشریح

اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اُون کی طرح ہوجائیں گے

UP
X
<>