April 26, 2024

فہرست مضامین > طلاق >چھوٹى عمر كے باعث حيض شروع نه هوا هو، يا بوڑھى هونے كے باعث بند هو چكا هو، يا حامله هو، ان تينوں كى عدت كا بيان

چھوٹى عمر كے باعث حيض شروع نه هوا هو، يا بوڑھى هونے كے باعث بند هو چكا هو، يا حامله هو، ان تينوں كى عدت كا بيان

پارہ
سورۃ
آیت
X
28
65 الطلاق
4

وَاللاَّئِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِن نِّسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللاَّئِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُوْلاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا 

تشریح

اور تمہاری عورتوں میں سے جو ماہواری آنے سے مایوس ہوچکی ہوں ، اگر تمہیں (ان کی عدت کے بارے میں) شک ہو تو (یادرکھو کہ) ان کی عدت تین مہینے ہے، اور اُن عورتوں کی (عدت) بھی (یہی ہے) جنہیں ابھی ماہواری آئی ہی نہیں ۔ اور جو عورتیں حاملہ ہوں ، اُن کی (عدت) کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنے پیٹ کا بچہ جن لیں ۔ اور جو کوئی اﷲ سے ڈرے گا، اﷲ اُس کے کام میں آسانی پیدا کردے گا

UP
X
<>