May 5, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 107

وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلاَ كَاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَإِن يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلاَ رَآدَّ لِفَضْلِهِ يُصَيبُ بِهِ مَن يَشَاء مِنْ عِبَادِهِ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ 

اور اگر تمہیں اﷲ کوئی تکلیف پہنچا دے تو اُس کے سوا کوئی نہیں ہے جو اُسے دور کر دے، اور اگرو ہ تمہیں کوئی بھلائی پہنچانے کا ارادہ کر لے تو کوئی نہیں ہے جو اُس کے فضل کا رُخ پھیر دے۔ وہ اپنا فضل اپنے بندوں میں سے جس کوچاہتا ہے، پہنچا دیتا ہے، اور وہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

 آیت ۱۰۷:  وَاِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلاَ کَاشِفَ لَہ اِلاَّ ہُوَ:  «اور اگر اللہ آپ کو کوئی ضرر پہنچائے، تو کوئی نہیں ہے اس کو دُور کرنے والا سوائے اللہ کے۔»

             وَاِنْ یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلاَ رَآدَّ لِفَضْلِہ:  «اور اگر وہ ارادہ کر لے آپؐکے ساتھ بھلائی کا تو اُس کے فضل کو لوٹانے والا کوئی نہیں۔»

              یُصِیْبُ بِہ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِہ وَہُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ:  « وہ پہنچاتا ہے اس ( فضل) کو اپنے بندوں میں سے جسے چاہے، اور وہ بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔» 

UP
X
<>