May 5, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 108

قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءكُمُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَمَا أَنَاْ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ 

 (اے پیغمبر !) کہہ دو کہ : ’’ لوگو ! تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس حق آگیا ہے۔ اب جو شخص ہدایت کا راستہ اپنا ئے گا، وہ خود اپنے فائدے کیلئے اپنائے گا، اور جو گمراہی اختیار کرے گا، اُس کی گمراہی کا نقصان خود اُسی کو پہنچے گا، اور میں تمہارے کاموں کا ذمہ دار نہیں ہوں ۔ ‘‘

 آیت ۱۰۸:  قُلْ یٰٓــاَیُّہَا النَّاسُ قَدْ جَآءَکُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّکُمْ فَمَنِ اہْتَدٰی فَاِنَّمَا یَہْتَدِیْ لِنَفْسِہ:  «کہہ دیجیے کہ اے لوگو! تمہارے پاس حق آ چکا ہے تمہارے رب کی طرف سے۔ تو اب جو کوئی بھی ہدایت پائے گاوہ اپنے بھلے کو ہی ہدایت پائے گا۔»

            اس ہدایت کا فائدہ اسی کو ہو گا، عاقبت اسی کی سنورے گی اور اللہ کی رحمت اس کے شامل حال ہو گی۔

             وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْہَا وَمَآ اَنَا عَلَیْکُمْ بِوَکِیْلٍ:  «اور جو کوئی بھٹک جائے گا تو وہ بھی اپنی جان پر ہی وبال لے گا۔ اور میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں۔»

            مجھے تمہارے اوپر کوئی داروغہ مقرر نہیں کیا گیا۔ میں تمہارے بارے میں مسؤل نہیں ہوں۔ اللہ کے ہاں تمہارے بارے میں مجھ سے باز پرس نہیں ہو گی کہ یہ ایمان کیوں نہیں لائے تھے؟  وَلاَ تُسْئَلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِیْمِ.  (البقرۃ) «اور آپ سے نہیں پوچھا جائے گا جہنمیوں کے بارے میں!» 

UP
X
<>