May 3, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 109

وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتَّىَ يَحْكُمَ اللَّهُ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ 

اور جو وحی تمہارے پاس بھیجی جارہی ہے تم اُس کی اتباع کرو، اور صبر سے کام لو، یہاں تک کہ اﷲ کوئی فیصلہ کر دے، اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

 آیت ۱۰۹:  وَاتَّبِعْ مَا یُوْحٰٓی اِلَیْکَ وَاصْبِرْ:  «اور (اے نبی!) آپ پیروی کرتے جایئے اُس کی جو آپ کی طرف وحی کیا جا رہا ہے اور صبر کیجیے»

            اپنے موقف پر جمے رہیے اور ڈٹے رہیے، مشکلات کے دباؤ کو برداشت کیجیے۔

             حَتّٰی یَحْکُمَ اللّٰہُ وَہُوَ خَیْرُ الْحٰکِمِیْنَ:  «یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے، اور یقینا وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔»

****بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم ونفعني وایاکم بالآیات والذِّکر الحکیم****

UP
X
<>