May 5, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 36

وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلاَّ ظَنًّا إَنَّ الظَّنَّ لاَ يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ عَلَيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ

اور (حقیقت یہ ہے کہ) اِن (مشرکین) میں سے اکثر لوگ کسی اور چیز کے نہیں ، صرف وہمی اندازے کے پیچھے چلتے ہیں ، اور یہ یقینی بات ہے کہ حق کے معاملے میں وہمی اندازہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا۔ یقین جانو، جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں ، اﷲ اُس کا پور پورا علم رکھتا ہے

 آیت ۳۶:  وَمَا یَتَّبِعُ اَکْثَرُہُمْ اِلاَّ ظَنًّا اِنَّ الظَّنَّ لاَ یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًا اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌم بِمَا یَفْعَلُوْنَ:  «اور نہیں پیروی کر رہے ان میں سے اکثرمگر گمان کی، اور یہ گمان کسی بھی درجے میں (انسان کو) حق سے مستغنی نہیں کر سکتا۔ یقینا اللہ جانتا ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں۔» 

UP
X
<>