May 19, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 43

وَمِنهُم مَّن يَنظُرُ إِلَيْكَ أَفَأَنتَ تَهْدِي الْعُمْيَ وَلَوْ كَانُواْ لاَ يُبْصِرُونَ 

اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جو تمہاری طرف دیکھتے ہیں ، (مگر دل میں انصاف نہ ہونے کی وجہ سے وہ اندھوں جیسے ہیں ) تو کیا تم اندھوں کو راستہ دکھاؤگے، چاہے اُنہیں کچھ بھی سجھائی نہ دیتا ہو ؟

 آیت ۴۳:  وَمِنْہُمْ مَّنْ یَّنْظُرُ اِلَیْکَ:  «اور ان میں ایسے بھی ہیں جو آپ کو دیکھتے ہیں۔»

             اَفَاَنْتَ تَہْدِی الْعُمْیَ وَلَوْ کَانُوْا لاَ یُبْصِرُوْنَ:  «تو کیا آپ اندھوں کو ہدایت دیں گے خواہ وہ دیکھتے نہ ہوں!»

            چنانچہ جب ان لوگوں کی نیت ہی ہدایت حاصل کرنے کی نہیں ہے، جب ان کے دل ہی اندھے ہو چکے ہیں تو آپ کی مجلس میں آنا اور آپ کی صحبت میں بیٹھنا، اُن کے لیے ہر گزمفید نہیں ہو سکتا۔ 

UP
X
<>