May 19, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 42

وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ أَفَأَنتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَلَوْ كَانُواْ لاَ يَعْقِلُونَ 

اور ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو تمہاری باتوں کو (بظاہر) کان لگا کر سنتے ہیں (مگر دل میں حق کی طلب نہیں ر کھتے، اس لئے در حقیقت بہرے ہیں ) تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے، چاہے وہ سمجھتے نہ ہوں ؟

آیت ۴۲:   وَمِنْہُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُوْنَ اِلَیْکَ:  «اور ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو بڑ ی توجہ سے سنتے ہیں آپ (کی باتوں) کو۔، ،

             اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَلَوْ کَانُوْا لاَ یَعْقِلُوْنَ:  «تو کیا آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں چاہے وہ عقل سے کام نہ لیتے ہوں!»

            یہ لوگ توپہلے سے ہی نہ سننے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں، اس لیے ان کے کان حق کی طرف سے بہرے ہو چکے ہیں۔ ان کا آپ کی باتوں کو سننا صرف دکھاوے کا سننا ہے تا کہ دوسرے لوگوں کو بتا سکیں کہ ہاں جی ہم تو محمد کی محفل میں بھی جاتے ہیں، ساری باتیں بھی سنتے ہیں مگر ان میں ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں جسے مانا جائے۔ 

UP
X
<>