May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 60

وَمَا ظَنُّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لاَ يَشْكُرُونَ 

اور جو لوگ اﷲ پر بہتان باندھتے ہیں ، روزِ قیامت کے بارے میں اُن کا کیا گما ن ہے ؟ اس میں شک نہیں کہ اﷲ انسانوں کے ساتھ فضل کا معاملہ کرنے والا ہے، لیکن اُن میں سے اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے

 آیت ۶۰:  وَمَا ظَنُّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَی اللّٰہِ الْکَذِبَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ:  «اور جو لوگ اللہ سے جھوٹی باتیں منسوب کرتے ہیں، قیامت کے دن کے بارے میں ان کا کیا گمان ہے؟»

            وہ کیا خیال رکھتے ہیں کہ اُس دن اِس جرم کے بدلے میں ان کے ساتھ کیسا سلوک ہو گا؟

             اِنَّ اللّٰہَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَی النَّاسِ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَہُمْ لاَ یَشْکُرُوْنَ:  «یقینا اللہ تو انسانوں کے حق میں بہت فضل والا ہے، لیکن ان کی اکثریت شکر گزار نہیں ہے۔» 

UP
X
<>