May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 85

فَقَالُوْا عَلَي اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ

اس پر انہوں نے کہا کہ : ’’ اﷲ ہی پرہم نے بھروسہ کر لیا ہے۔ اے ہمارے پروردگار ! ہمیں ان ظالم لوگوں کے ہاتھوں آزمائش میں نہ ڈالئے

 آیت ۸۵:  فَقَالُوْا عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْنَا رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ:  «تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اللہ پر توکل ّکیا۔ اے ہمارے رب! تو ُہمیں ان ظالموں کے لیے تختۂ مشق نہ بنا دے۔»

            اللہ پر توکل کرتے ہوئے ہم اپنا معاملہ اسی کے حوالے کرتے ہیں۔ پروردگار! اب ایسا نہ ہو کہ ہمارے ذریعے سے تو ان کو آزمائے۔ جیسے ابو جہل اگر آل ِیاسر پر ظلم ڈھاتا تھا تو اللہ کے ہاں یہ اس کی بھی آزمائش ہو رہی تھی، لیکن اس آزمائش میں تختۂ مشق حضرت یاسر اور حضرت سمیہ بن رہے تھے۔ 

UP
X
<>