May 18, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 92

فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ آيَاتِنَا لَغَافِلُونَ

لہٰذا آج ہم تیرے (صرف) جسم کو بچائیں گے، تاکہ تو اپنے بعد کے لوگوں کیلئے عبرت کا نشان بن جائے، (کیونکہ) بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل بنے ہوئے ہیں ۔ ‘‘

 آیت ۹۲:  فَالْیَوْمَ نُـنَجِّیْکَ بِبَدَنِکَ لِتَـکُوْنَ لِمَنْ خَلْفَکَ اٰیَۃً:  «تو آج ہم تمہارے بدن کو بچائیں گے تا کہ تو اپنے بعد والوں کے لیے ایک نشانی بنا رہے۔»

            یعنی تمہارے جسم کو محفوظ رکھا جائے گا، اس کو گلنے سڑنے نہیں دیا جائے گا تا کہ بعد میں آنے والے اسے دیکھ کر عبرت حاصل کر سکیں۔ چنانچہ غرق ہونے کے کچھ عرصہ بعد فرعون کی لاش کنارے پر پائی گئی تھی، صرف اس کے ناک کو کسی مچھلی وغیرہ نے کاٹا تھا، باقی لاش صحیح سلامت تھی اور آج تک قاہرہ کے عجائب گھر میں موجود ہے۔

             وَاِنَّ کَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰیٰتِنَا لَغٰفِلُوْنَ:  «اور یقینا بہت سے لوگ ہماری آیات سے غفلت ہی برتتے رہتے ہیں۔» 

UP
X
<>