April 26, 2024

قرآن کریم > الـتكاثر >sorah 102 ayat 1

اَلْهٰكُمُ التَّكَاثُرُ 

ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر (دُنیا کا عیش) حاصل کرنے کی ہوس نے تمہیں غفلت میں ڈال رکھا ہے

آيت 1: أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ: «تمهيں غافل كيے ركھا بهتات كى طلب نے!»

        التكاثر كے معنى مال جمع كرنے ميں ايك دوسرے سے سبقت لے جانے كے بھى هيں اور مال ودولت كى كثرت پر فخر كرنے كے بھى۔

        دولت انسان كے پاس چاهے جتنى بھى هو اس كى طبيعت اس سے بھرتى نهيں اور وه بدستور مزيد حاصل كرنے كى تگ ودو ميں لگا رهتا هے۔

UP
X
<>