May 19, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 70

فَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ جَعَلَ السِّقَايَةَ فِي رَحْلِ أَخِيهِ ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَيَّتُهَا الْعِيرُ إِنَّكُمْ لَسَارِقُونَ 

پھر جب یوسف نے اُن کا سامان تیار کر دیا تو پانی پینے کا پیالہ اپنے (سگے) بھائی کے کجاوے میں رکھوادیا، پھر ایک منادی نے پکار کر کہا کہ : ’’ اے قافلے والو ! تم چور ہو۔ ‘‘

 آیت ۷۰:  فَلَمَّا جَہَّزَہُمْ بِجَہَازِہِمْ جَعَلَ السِّقَایَۃَ فِیْ رَحْلِ اَخِیْہِ:  «پھر جب آپ نے ان کے لیے ان کا سامان تیار کرا دیا تو رکھ دیا پینے کا پیالہ اپنے بھائی کے سامان میں»

            یہ بادشاہ کا خصوصی جام تھا جو سونے کا بنا ہوا تھا۔

             ثُمَّ اَذَّنَ مُؤَذِّنٌ اَیَّتُہَا الْعِیْرُ اِنَّکُمْ لَسٰرِقُوْنَ: « پھر ایک پکارنے والے نے پکار لگائی کہ اے قافلے والو! تم لوگ چور ہو۔»

            جب وہ قافلہ چل پڑا تو اسے روک لیا گیا کہ ہمارے ہاں سے کوئی چیز چوری ہوئی ہے اور ہمیں اس بارے میں تم لوگوں پر شک ہے۔

UP
X
<>